قومی خبریں

’سبھی اضلاع ہر حالت سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں‘، گردابی طوفان کی پیشین گوئی کے درمیان اڈیشہ حکومت کا فرمان

آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاتر نے کہا کہ اتوار کو کم دباؤ کا علاقہ بننے کے بعد سسٹم اور دیگر پیمانوں کے ذریعہ اس کی رفتار اور راستہ کی جانکاری فراہم کی جا سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اڈیشہ حکومت نے گردابی طوفان کی پیشین گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے 18 ساحلی اور آس پاس کے اضلاع کے کلکٹرس کو کسی بھی حالت کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ دراصل محکمہ موسمیات نے گردابی ہواؤں کا علاقہ تیار ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر گردابی ہواؤں کا علاقہ تیار ہونے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے اتوار کو اسی علاقہ میں ایک ہلکے دباؤ کا علاقہ بن سکتا ہے۔ طوفان کے پیر کے روز وسط خلیج کی طرف تقریباً شمال کی طرف بڑھتے ہوئے تیز ہواؤں کے ساتھ ایک گردابی طوفان میں بدلنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاتر نے کہا کہ اتوار کو کم دباؤ کا علاقہ بننے کے بعد سسٹم اور دیگر پیمانوں کے ذریعہ اس کی رفتار اور راستہ کی جانکاری فراہم کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سسٹم کے ذریعہ اس پر مستقل طور سے نگرانی کی جا رہی ہے، لیکن گردابی طوفان کے سلسلے میں کوئی مشورہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بالیشور، بھدرک، جاجپور، کیندرپاڑا، کٹک اور پوری سمیت اڈیشہ کے کئی اضلاع کے لیے آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا ’یلو‘ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاستی حکومت نے سبھی اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایت جاری کی ہے۔ خصوصی راحت کمشنر ستیہ برت ساہو نے ضلعوں کو کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی صلاح دی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم پر نظر رکھیں اور طوفان کے دوران محفوظ جگہ پر پناہ لیں، اور شہری علاقوں میں ٹریفک سے متعلق مشوروں پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined