کانگریس صدر کھڑگے اور ان کے کنبہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے وزیر اعظم مودی کے چہیتے بی جے پی لیڈر! کانگریس کا سنسنی خیز الزام

کانگریس نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی لیڈر رندیپ سرجے والا کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر اب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور ان کے کنبہ کے ارکان کا قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر کھڑگے، تصویر</p></div>

کانگریس صدر کھڑگے، تصویر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈر ملکارجن کھڑگے اور ان کے پورے خاندان کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چٹا پور کے ایک لیڈر، جو پی ایم مودی کے بھی پسندیدہ ہیں، نے ملکارجن کھڑگے اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کا بیان دیا ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ بی جے پی اس حد تک گر گئی ہے کہ وہ ملکارجن کھڑگے کو مارنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے بی جے پی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سے بی جے پی پریشان ہے۔ کرناٹک کے لوگ کانگریس پر اپنا سارا پیار نچھاور کر رہے ہیں اور بی جے پی یہ بات ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی ملکارجن کھڑگے کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے، جو ایک دلت خاندان میں پیدا ہوئے ہیں۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ پی ایم مودی نے ملکارجن کھڑگے کا مذاق اڑایا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کھڑگے کی موت کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مایوس ہو چکی ہے اور یہ مایوسی اب خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

رندیپ سنگھ سرجے والا نے کھڑگے پر بی جے پی لیڈروں کے حملوں کو کرناٹک کے ہر شہری کی زندگی اور عزت پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی نشانہ بنایا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور کرناٹک پولیس کا بھی محاصرہ کیا۔ سرجے والا نے کہا کہ بومئی، کرناٹک پولس اور الیکشن کمیشن سبھی اس بارے میں خاموش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔