ویٹیکن کی پہلی بار ایک عام خاتون میڈیا ہیڈ بنیں!

ماریا مونٹسریٹ الوارڈو ویٹیکن کے محکمہ مواصلات کی سربراہ بن گئی ہیں۔ محکمہ مواصلات کی قیادت اب ایک عام خاتون کے سپرد کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

ویٹیکن کے اہم ترین محکموں میں سے ایک کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ مواصلات اب ایک عام خاتون کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ میکسیکو میں پیدا ہونے والی میڈیا ماہر ماریا مونٹسریٹ الوارڈو نے یکم نومبر کو باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پوپ لیو چودہویں نے اس سال جون میں ان کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ پادریوں اور راہبوں کا ویٹیکن کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر ہمیشہ غلبہ رہا ہے، اس فیصلے نے دنیا بھر میں بحث کو جنم دیا ہے۔

میکسیکو سٹی میں پیدا ہونے والی ماریا الوارڈو بین الاقوامی میڈیا اور مذہبی امور کی ماہر ہیں۔ انہوں  نے اپنی اعلیٰ تعلیم فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے مکمل کی۔ 2009 سے 2023 تک، انہوں نے مشہور امریکی تنظیم بیکٹ فنڈ فار ریلیجیئس لبرٹی کے ساتھ کام کیا، جہاں انہوں نے مذہبی آزادی سے متعلق مسائل پر کام کیا۔ اس کے بعد انہوں  نے معروف کیتھولک میڈیا نیٹ ورک ای ڈبلو ٹی این نیوز کی صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے بین الاقوامی نشریاتی اور ڈیجیٹل میڈیا میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔اب انہیں یعنی ماریا الوارڈو کو کیتھولک دنیا کا سب سے بڑا میڈیا سسٹم ویٹیکن کی ڈیکاسٹری فار کمیونیکیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔


ماریا ویٹیکن میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون نہیں ہیں۔ اس سے قبل، جنوری 2025 میں، پوپ فرانسس نے نن سسٹر سیمونا برمبیلا کو ایک شعبہ کی سربراہی کے لیے مقرر کیا تھا۔ لیکن ماریہ کی تقرری منفرد ہے کیونکہ وہ راہبہ نہیں ہیں بلکہ عام معاشرے سے کام کرنے والی پیشہ ور ہیں۔ ایک عام خاتون کی تقرری چرچ کی حکمرانی میں عام لوگوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد ماریا الوارڈو نے اسے ایک بہت بڑی ذمہ داری اور ایک تاریخی موڑ قرار دیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔