ہماچل پردیش میں تباہی کا منظر۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب
ہماچل پردیش میں حال ہی میں ہوئی بارش سے ریاست کے مختلف اضلاع میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث 3 قومی شاہراہوں سمیت 577 سڑکیں گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ ایک افسر نے اس کے متعلق اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتہ کے اخیر میں ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران لوگوں سے محتاط رہنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس ہفتہ کے اخیر میں ریاست کے چمبا، کانگرا اور منڈی میں شدید سے شدید ترین بارش کے سبب مختلف علاقوں میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی جمعہ سے اتوار تک کے لیے 4 سے 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ڈی نے یلّو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
Published: undefined
واضح ہو کہ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارش کے سبب بند قومی شاہراہوں میں اٹاری-لیہ روٹ (این ایچ 3)، اوٹ-سینج روٹ (این ایچ 305) اور امرتسر-بھوٹا روٹ (این ایچ 503اے) شامل ہیں۔ ریاست کے الگ الگ اضلاع میں 577 سڑکیں بند ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ 213 سڑکیں کُلو میں بند ہیں، جبکہ منڈی ضلع کی 154 سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے۔ واضح ہو کہ ریاست میں 20 جون کو مانسون کی شروعات ہوئی تھی، اس کے بعد سے بارش سے متعلق حادثات اور سڑک حادثات میں کُل 380 لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ریاست کو اب تک شدید بارش-سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 4306 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ریاست کے اب بھی 3 قومی شاہراہ بند ہیں۔
Published: undefined
اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ایس ای او سی) کے مطابق، حال میں آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریاست میں بجلی کے تقریباً 812 ٹرانسفارمر تباہ ہوئے ہیں۔ واٹر سپلائی کے 369 منصوبے بند ہوئے ہیں۔ بہت زیادہ لینڈ سلائیڈنگ اور لوگوں کی سیکورٹی کے پیش نظر سڑکوں پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے روٹ بند ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کارپوریشن کو یومیہ لاکھوں روپیہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ شدید بارش کے سبب بند ہوئی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے، لیکن حالات اب بھی خراب ہیں۔
Published: undefined
اسی درمیان ریاست میں کچھ جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ بدھ (10 ستمبر) شام سے مراری دیوی میں 63 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جبکہ بھروری میں 62.8 ملی میٹر، سلیپر میں 54.4 ملی میٹر، بگی میں 36.5 ملی میٹر، کانگڑا میں 36 ملی میٹر، نینا دیوی میں 42.6 ملی میٹر، پالمپور میں 36 ملی میٹر، سندرنگر میں 33.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ساتھ ہی منڈی میں 27 ملی میٹر اور گوہر میں 25 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
ایس ای او سی کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں 380 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں 48 لینڈ سلائیڈنگ، 17 بادل پھٹنے، 11 سیلاب کے باعث اور 165 افراد سڑک حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ بارش-سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیمیں مسلسل لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز