نئی دہلی: دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکڑا نے دہلی میں نافذ کیے گئے سب سے مہنگے ٹول ٹیکس یو ای آر-2 (مُنڈکا) کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹول دہلی اور این سی آر کی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی اور عوامی مفاد کے منافی ہے۔
Published: undefined
اکشے لاکڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پہلی بار اتنا بھاری ٹول ٹیکس لگایا گیا ہے، جو دہلی میں دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہم نے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اس قانونی لڑائی کو اب ہم پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔‘‘
Published: undefined
اکشے نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی دیہی اور این سی آر کے رہائشیوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ان کے مطابق دہلی دیہی کے تمام رہائشی اس لڑائی میں ان کے ساتھ ہیں اور سبھی ہائی کورٹ میں انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ دہلی یوتھ کانگریس صدر نے کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہے کہ جس سڑک کے لیے دہلی کے باشندوں کی زمین لی گئی، اب اسی پر چلنے کے لیے دہلی والوں سے روزانہ 235 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اکشے لاکڑا کہتے ہیں کہ ’’قانونی طور پر یہ واضح ہے کہ 20 کلومیٹر کے فاصلے کے لیے کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، لیکن دہلی کی عوام کو ایسی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ دہلی کی عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ ہم نے عدالت میں اپیل کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ضرور انصاف ملے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined