قومی خبریں

یوگی کو گورکھپور سے امیدوار بنائے جانے پر اکھلیش کا طنز، ’بی جے پی نے انہیں پہلے ہی گھر بھیج دیا!‘

یوپی انتخابات کے لئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری ہو گئی ہے اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے، اس پر اکھلیش نے طنز کیا ’’مجھے لگتا ہے کہ انہیں گھر ہی رہنا پڑے گا‘‘

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی NAIM ANSARI

لکھنؤ: یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتہ کے روز بی جے پی کی طرف سے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس پر اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو گھر پر ہی رہنا پڑے گا۔ انہیں گھر جانے پر بہت بہت مبارک باد۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ’’یوگی بی جے پی کے رکن نہیں ہیں، اس لئے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ جو وزیر اعلیٰ گورکھپور میں میٹرو نہیں چلا پائے ہوں، جو سیور لائن نہ بچھا پائے ہوں، جنہوں نے بجلی مہنگی کر دی ہو، عوام ان سے کیا امید رکھیں گے۔‘‘ اکھلیش یادو نے کہا کہ گورکھپور میں تمام سیٹیں سماجوادی پارٹی جیتے گی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ یوپی کے 80 فیصد عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ اس مرتبہ عوام حکومت بدلنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ترقی کی سیاست کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے اس دوران نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد پر بھی نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دو اسٹول والے نائب وزرا اعلیٰ دیکھے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیشو پرساد موریہ کو وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں اب کسی بھی بی جے پی یا دیگر جماعتوں کے لیڈران کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کئی اسمبلی سیٹوں کی قربانی دے کر دوسری جماعتوں سے اتحاد کر رہی ہے۔ ہم نے بہت قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے ہی ہیٹ وکٹ ہو چکی ہے، رن آؤٹ ہو چکی ہے، پویلین سے باہر جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سماجوادی پارٹی کا منشور جاری کر دیا جائے گا۔ کوشش رہے گی کہ جس طرح سے 2012 کا انتخابی منشور تھا اسی طرح تعلیم، صحت، سوشل اسکیم وغیرہ کا خیال رکھا جائے گا۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے بجلی کے معاملہ پر بھی یوگی آدتیہ ناتھ کا محاصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں کسی نے بھی یوگی کے منہ سے بجلی کارخانے کا نام نہیں سنا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ شمسی توانائی پر بھی کام کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز