قومی خبریں

اکھلیش یادو کی 'سماجوادی وجے رتھ یاترا' 12 اکتوبر سے

اکھلیش یادو نے کہا کہ لکھیم پور تشدد واقعہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری مشنری کے بیجا استعمال سے آئین کو کیسے روندا جا رہا ہے۔ ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ مجرمین اب تک پکڑے نہیں جاسکے ہیں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/ @qazifarazahmad
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/ @qazifarazahmad 

لکھنؤ: اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے حق میں ماحول بنانے کے لئے 'سماج وادی وجے یاترا '12 اکتوبر سے کانپور سے شروع ہوگی۔ پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاست کے عوام کو بی جے پی کے جنگل راج سے نجات دلانے کے لئے ان کی پارٹی کمر بستہ ہے اور اسی کے تحت سماج وادی وجے یاترا کا آغاز 12 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ یہ یاترا اسمبلی انتخابات تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'لکھیم پور تشدد واقعہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری مشنری کے بیجا استعمال سے آئین کو کیسے روندا جا رہا ہے۔ ہر کوئی دیکھ رہا ہے کہ مجرمین اب تک پکڑے نہیں جاسکے ہیں۔ لکھیم پور اور بہرائچ کے کسان جیپ سے کچل دیئے گئے۔ ان کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ خاطیوں کو جلد سے جلد سزا ملے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے میعاد کار میں امن اور ہم آہنگی قائم نہیں ہوسکتی۔ ریاست میں چہار جانب خوف کا ماحول ہے۔ تاجر، خواتین اور کسان کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ مہوبہ میں کاروبار کے قاتل آئی پی ایس کو ابھی تک پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ کانپور کے کاروباری کے قتل کے ملزم چھ پولیس ہلکار ابھی تک فرار ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو 12اکتوبر سے اس تاترا میں شامل ہوں گے۔ میڈیا کے سامنے پیش کی گئی بس میں نعرہ لکھا ہے' نئے ایس پی ہے نئی ہے ہوا'۔ بس میں پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو، اعظم خان، پروفیسر رام گوپال یادو اور نریش اتم پٹیل کے ساتھ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی فوٹو لگائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined