قومی خبریں

اکھلیش یادو کی سالگرہ: راہل گاندھی، یوگی، مایاوتی سمیت متعدد لیڈروں کی نیک خواہشات

اکھلیش یادو کی 52ویں سالگرہ پر راہل گاندھی، یوگی آدتیہ ناتھ، مایاوتی، کیشو موریہ سمیت کئی لیڈروں نے نیک خواہشات پیش کیں۔ اکھلیش نے سب کا شکریہ ادا کیا

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / بشکریہ ایکس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / بشکریہ ایکس

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو منگل کو 52 برس کے ہو گئے۔ اس موقع پر ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے بہتر مستقبل کی دعا کی۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، موجودہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت کئی اہم شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات شیئر کیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’پی ڈی اے کی بلند آواز اکھلیش یادو بھائی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! آپ صحت مند رہیں، خوش رہیں۔ ہم انصاف اور برابری کی اس لڑائی میں شانہ بشانہ آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی ’ایکس‘ پر اکھلیش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو یوم پیدائش کی دلی مبارکباد!‘‘ اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ کے پیغام کا جواب بھی دیا اور لکھا، ’’آپ کی نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے شکریہ!‘‘

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اکھلیش کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے طویل اور خوشحال زندگی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا، ’’سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو ان کے یوم پیدائش پر دلی مبارکباد۔ ان کی خوشحال اور لمبی عمر کی بھی دعا کرتی ہوں۔‘‘

Published: undefined

اسی طرح، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی اکھلیش یادو کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’’سماج وادی پارٹی کے صدر، اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ رکن پارلیمان اکھلیش یادو کو ان کے یوم پیدائش کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ دیوتاؤن کے کرم سے آپ صحت مند اور عمردراز ہوں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ اکھلیش یادو یکم جولائی 1973 کو اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ کے مشہور گاؤں سیفئی میں پیدا ہوئے۔ انہیں سیاست وراثت میں ملی، کیونکہ ان کے والد ملائم سنگھ یادو تین بار ریاست کے وزیر اعلیٰ اور ایک بار ملک کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

اکھلیش یادو کو ریاست کا اب تک کا سب سے کم عمر وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 2012 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے سماج وادی پارٹی کی قیادت کی اور پارٹی کو مکمل اکثریت دلوائی۔ اس کے بعد 15 مارچ 2012 کو انہوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے وہ تین بار لگاتار لوک سبھا کے رکن رہ چکے تھے۔ فی الحال وہ لوک سبھا میں قنّوج حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سیاست میں ان کا انداز جدید اور نوجوانوں کو متاثر کرنے والا مانا جاتا ہے اور وہ اپنی پارٹی میں نئی سوچ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حامی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined