قومی خبریں

اکھلیش کی گورنر یو پی سے ملاقات، خراب نظم ونسق پر مداخلت کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی سربراہ و ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سنیچر کو اترپردیش گورنر رام نائیک سے ملاقات کر کے ان کی توجہ ریاست کے خراب نظم و نسق کی جانب مبذول کرا کے اس میں ان سے مداخلت کی اپیل کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی سربراہ و ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سنیچر کو اترپردیش گورنر رام نائیک سے ملاقات کر کے ان کی توجہ ریاست کے خراب نظم و نسق کی جانب مبذول کرا کے اس میں ان سے مداخلت کی اپیل کی۔ یادو نے پارٹی کے دیگر لیڈروں جن میں قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد حسن بھی شامل تھے کے ہمراہ گورنر سے ملاقات کی اور ان کو ریاست کے نظم و نسق کی خامیوں اور دن بہ دن خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں آگاہ کیا۔

Published: undefined

گورنر سے تیس منٹ کی ملاقات کے بعد ایس پی سربراہ نے راج بھون کے باہر میڈیا اہلکار سے بات کرتے ہوئے کہا’’ گورنر ریاست میں نظم ونسق کے معاملے میں ایس پی حکومت کے میعاد کار میں بھی مداخلت کیا کرتے تھے اور اب بھی کرنا چاہئے۔انہیں ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہدایت دینی چاہئے کہ وہ بدحال ہوتے نظم و نسق کو چست درست کرے‘‘۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بے خوف ہیں اور وہ اس حکومت کے میعا د کار میں من چاہا کام کررہے ہیں۔ ایک بار کونسل کی نومنتخب خاتون صدر کو اس کے آفس میں گولی مار دی جاتی ہے جبکہ کریمنل افراد کو جیل میں ہی گولی ماری جارہی ہے۔ کس طرح سے لوگ وکلاء کے آفس اور جیل کے اندر بندوق لے کر پہنچ جاتے ہیں۔

Published: undefined

ایس پی صدر نے ریاست میں خراب ہوتے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے لئے ریاست کی یوگی حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے میں مکمل طور سے ناکام رہے ہیں۔ یادو نے کہا کہ میٹنگ کے دوران اضلاع میں یادو ڈی ایم یا ایس ایس پی ہونے کے مسئلے کو بھی اٹھایا اور سوال کیا کہ کیا کوئی بھی ضلع میں یادو ڈی ایم یا ایس ایس کا نام بتا سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے رامپور میں سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان کو انتطامیہ کے ذریعہ ہراساں کئے جانے کے مسئلے کو بھی اٹھا یا۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے ساتھ انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی بدسلوکی ترش رویہ کے معاملے میں بھی گورنر جلد ہی نوٹس لینا چاہئے۔ یادو نے الزام لگایا کہ خان کو ہراساں کرنے کی نیت سے ان کے خلاف بے بنیاد مجرمانہ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں سابقہ اکھلیش یادو کی کی حکومت کو خراب نظم ونسق اور دیگر انتظامی امور سے متعلق معاملوں میں گورنر کئی بار دخل دیتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined