قومی خبریں

اعظم خان سے ملاقات کے لئے دہلی کے گنگا رام استپال پہنچے اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی 27 مہینے بعد جیل سے رہائی کے بعد آج پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کی۔

اعظم خان سے ملاقات کرنے پہنچے اکھلیش یادو / ٹوئٹر
اعظم خان سے ملاقات کرنے پہنچے اکھلیش یادو / ٹوئٹر 

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کی 27 مہینے بعد جیل سے رہائی کے بعد آج پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق اکھلیش یادو اعظم خان سے ملاقات کے لئے دہلی کے گنگا رام استپال پہنچے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں اس ملاقات کے کئی سیاسی معنی اخذ کئے جا رہے ہیں اور اس ملاقات کی اہم کڑی کپل سبل کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: 01 Jun 2022, 1:11 PM IST

میڈیا رپورٹ میں کپل سبل کو اکھلیش کے لیے مشکل کشا قرار دیا جا رہا ہے، جو سماجوادی پارٹی کی حمایت سے راجیہ سبھا کے امیدوار بنے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اکھلیش اور اعظم کی اس ملاقات کو کپل سبل نے ہی ممکن بنایا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کے بعد اکھلیش یادو اور اعظم خان کے بیچ کے فاصلے کم ہوں گے۔

Published: 01 Jun 2022, 1:11 PM IST

خیال رہے کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اعظم خان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھی اعظم خان سے ملاقات کی تھی۔ ایسے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر اعظم خان سے ملنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا تھا، کیونکہ اعظم کے جیل سے باہر آنے کے بعد وہ ملاقات نہیں کر سکے تھے۔

Published: 01 Jun 2022, 1:11 PM IST

سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے کانگریس سے علیحدہ ہو کر سیاست میں ایک نیا راستہ چنا ہے۔ ایس پی کی حمایت سے کپل سبل آزاد ممبر کی حیثیت سے راجیہ سبھا پہنچنے کے لیے میدان میں ہیں۔ انہوں نے اپنی نامزدگی بھی کی ہے۔ سبل بھلے ہی ایس پی کی سائیکل پر سوار نہ ہوئے ہوں لیکن اکھلیش یادو کے ساتھ ان کی قربت بڑھ رہی ہے۔

Published: 01 Jun 2022, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2022, 1:11 PM IST