قومی خبریں

’بی جے پی کے ترقیاتی وعدے کی طرح علاج بھی صرف کاغذی!‘ اکھلیش کا یوپی حکومت پر طنز

اکھلیش یادو نے کاغذ پر دی گئی ایکسرے رپورٹ کی ویڈیو جاری کر کے یوگی حکومت کی صحت خدمات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا علاج اور جانچ بھی ترقی اور سرمایہ کاری کی طرح صرف کاغذی ہے

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت اور بی جے پی پر صحت کے شعبے کی بدانتظامی کو لے کر سخت تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایکسرے رپورٹ کو عام کاغذ پر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے بی جے پی کی صحت خدمات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کے ترقیاتی دعووں اور سرمایہ کاری کی طرح ان کی طبی جانچ اور علاج بھی صرف کاغذی ہیں۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’’یہ بی جے پی کے بدانتظامی کا ایکسرے ہے۔ یہ سنجیدہ جانچ کا معاملہ ہے کہ کہیں یہ ناممکن ایکسرے کسی اور کے اصلی ایکسرے کی فوٹو کاپی تو نہیں ہے جسے کسی دوسرے مریض کا بتا کر صرف فائل پوری کی جا رہی ہو۔ ممکن ہے کہ غلط علاج بھی کیا جا رہا ہو۔ فوری طور پر اعلیٰ سطحی جانچ بیٹھائی جائے اور سچ سامنے لایا جائے۔‘‘

ویڈیو کے نیچے کیپشن میں درج ہے، ’’یوگی جی کے راج میں کمال کی ایکسرے رپورٹ کاغذ میں دی جا رہی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے وزیر صحت کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری سیاست چھوڑ کر اپنے محکمے پر توجہ دیں۔

Published: undefined

یہ ویڈیو مبینہ طور پر سلطان پور میڈیکل کالج کی ایکسرے رپورٹ سے متعلق ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس معاملے کو پہلے بھی عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے اٹھایا تھا۔ انہوں نے بھی ایک ویڈیو شیئر کیا اور لکھا، ’’کیا آپ نے کبھی کاغذ کے صفحے پر ایکسرے فلم دیکھی ہے؟ نہیں تو سلطان پور کے میڈیکل کالج میں آئیں، یہاں برسوں سے کاغذ پر ایکسرے دیا جا رہا ہے۔ نہ کوئی مستقل ریڈیولوجسٹ ہے نہ کوئی بہتر بندوبست۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے اس ویڈیو کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں بی جے پی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی میں جو لوگ اپنے سماج کو ووٹ بینک بنا کر استعمال کیے جانے کے بعد نظر انداز کیے جانے کے گواہ بنے ہیں، وہ جب دل سے بولتے ہیں تو سچ ہی بولتے ہیں۔ ان کے بیانات بی جے پی کو آخری چیلنج نہیں بلکہ ایک نئے مستقبل کا اعلان ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ’پی ڈی اے‘ ہی ان کا اصل اور فطری مقام ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined