قومی خبریں

خلائی مسافر شبھانشو شکلا کے گھر پہنچے اکھلیش اور ڈمپل یادو، مشن کی کامیابی پر اہل خانہ کو دی مبارک باد

شبھانشو شکلا کی والدہ آشا شکلا نے رہائش گاہ پر اکھلیش اور ڈمپل یادو کی آمد پر کہا کہ ’’جب وہ آئے تو بہت اچھا لگا، انہوں نے اپنی نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی‘‘

<div class="paragraphs"><p>شبھانشو شکلا کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اکھیلش و ڈمپل یادو (ویڈیو گریب)</p></div>

شبھانشو شکلا کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اکھیلش و ڈمپل یادو (ویڈیو گریب)

 

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور ان کی رکن پارلیمنٹ اہلیہ ڈمپل یادو اتوار کو خلائی مسافر گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کے گھر پہنچے۔ انہوں نے شبھانشو شکلا کے ایکسیوم-4 خلائی مشن میں تاریخی پرواز کی کامیابی پر اہل خانہ کو مبارک باد دی اور اس قابل فخر لمحہ میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات شبھانشو شکلا کے آبائی گھر پر ہوئی، جہاں اکھلیش یادو اور ڈمپل یادو نے اہل خانہ کے افراد سے بات چیت بھی کی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ اکھلیش یادو نے اس سے قبل بھی 26 جون کو پریس کانفرنس کے دوران خلائی مسافر شبھانشو شکلا اور ان کے اہل خانہ کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں شبھانشو شکلا جی کو اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔ ایسے کم لوگ ہوتے ہیں جنہیں ایسا موقع ملتا ہے۔ ان کا مشن کامیاب ہو، اور ہندوستان کا بھی نام روشن ہو۔‘‘

Published: undefined

گروپ کیپٹن شبھانشو شکلا کی بہن نے اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد نیوز ایجنسی ’آئی این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے اپنی مبارکباد پیش کی، اور مجھے واقعی بہت اچھا لگا۔ وہ بہت خوشی اور فخر محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہندوستانی ہونے کے ناطے ان کے لیے یہ بہت فخریہ لمحہ ہے کہ ہمارے شہر اور ہمارے ملک کا ایک بچہ اتنی بلندیوں پر پر پہنچ رہا ہے۔ وہ واقعی میں بہت خوش تھے۔‘‘

Published: undefined

شبھانشو شکلا کی والدہ آشا شکلا نے بھی سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ملاقات کے بعد نیوز ایجنسی ’آئی این ایس‘ سے بات کی۔ آشا شکلا نے کہا کہ ’’جب وہ آئے تو بہت اچھا لگا، انہوں نے اپنی نیک تمنائیں اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined