قومی خبریں

اجمیر: بینکوں کی نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کی ہڑتال، 300 کروڑ روپے کا لین دین متاثر

بینکوں کی ہڑتال کے سبب اجمیر شہر کی 200 شاخوں میں کام کاج متاثر ہوا۔ اسی دوران، 300 کروڑ سے زائد کے لین دین متاثر ہوئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اجمیر: سرکاری شعبے کے بینکوں کی نجکاری اور انضمام کے خدشات کے پیش نظر، بینک اہلکاروں کی دو روزہ ہڑتال کے تحت آج اجمیر میں بینک اہلکار کچہری روڈ پر واقع پنجاب میں نیشنل بینک کے باہر جمع ہوگئے اور جم کر احتجاج کیا۔ بینکوں کی ہڑتال کے سبب اجمیر شہر کی 200 شاخوں میں کام کاج متاثر ہوا۔ اسی دوران، 300 کروڑ روپے سے زائد کے لین دین متاثر ہوئے۔

Published: undefined

یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کے کنوینر روی کمار ورما اور کوآرڈینیٹر اروند مشرا نے کہا کہ آج کا احتجاج ملک گیر ہے جس میں بینکوں کی نجکاری اور شاخوں کو ضم کرنے کی تجویز مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے حال ہی میں پیش کی ہے۔ جس کی مخالفت پورے ملک کے 10 لاکھ سے زائد ملازمین کے اہل خانہ کرتے ہیں اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

مرکز کے اس فیصلے سے نہ صرف ملک بھر کے دس لاکھ اہلکار متاثر ہوں گے بلکہ عام لوگوں کو بھی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی حکومت کی ان پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں شامل ہوکر عوامی تحریک بنائیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے دوسرے دن کل اجمیر میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جو بجرنگ گڑھ چوراہے پر واقع وجے یادگار سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے گی، جہاں عوامی جلسہ کرکے اپنا احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اس کے بعد مرکزی وزیر خزانہ کے نام پر میمورنڈم ضلع کلیکٹر کو سونپیں گے۔ بینکوں کی ہڑتال کی وجہ سے اے ٹی ایم بھی خالی ہونے سے عام لوگ پریشانی میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع