قومی خبریں

طیارہ حادثے میں اجیت پوار کی موت سے اہل خانہ پر ٹوٹ پڑا غم کا پہاڑ، شرد پوار، سپریا سولے سمیت سوگوار خاندان بارامتی روانہ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار مہاراشٹر کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے نائب وزیر اعلیٰ تھے جنہوں نے لگاتار 6 مرتبہ اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔

<div class="paragraphs"><p>شردپوار اور اجیت پوار (فائل)/&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

شردپوار اور اجیت پوار (فائل)/  تصویر: آئی اے این ایس

 

مہاراشٹرمیں تھانے ضلع کے بارامتی میں آج ہوئے ایک دردناک طیارہ حادثے میں این سی پی کے سینئرلیڈراورریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت سے سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی حلقوں میں غم کی لہردوڑگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب این سی پی لیڈراجیت پوار(66) اوردیگر لوگوں کو لے جارہا پرائیویٹ چارٹرڈ طیارہ بارامتی میں لینڈنگ کے وقت رن وے کے پاس کریش ہوگیا۔

Published: undefined

بارامتی میں کریش لینڈنگ میں ڈی جی سی اے سے حاصل ابتدائی معلومات کے مطابق ممبئی۔ بارامتی چارٹرڈ طیارے میں سوار مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔ موقعہ واردات سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو انتہائی دردناک ہے۔ طیارہ حادثے کی خبر ملتے ہی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے کارگزار صدر پرفل پٹیل، این سی پی(ایس پی) ایم پی سپریا سولے، متوفی رہنما کی اہلیہ سنیترا پوار اور بیٹے پارتھ پواردہلی سے بارامتی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

اسی دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(ایس پی) کے سربراہ شرد پوار اپنی اہلیہ پرتیبھا پوار کے ساتھ اپنی ممبئی کی رہائش گاہ سلور اوکس سے بارامتی کے لیے روانہ ہوگئے۔ آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ان کے بھتیجے اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی ہوائی جہاز کے حادثے میں موت ہو گئی ہے۔ خبروں کے مطابق سابق مرکزی وزیر اور این سی پی کے بزرگ لیڈر شردپوار کو جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی انہیں بڑا جھٹکا لگا اور جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اجیت پوار منگل کو ممبئی میں تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی صدارت میں مہاراشٹر کابینہ کی انفراسٹرکچر کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔ مہاراشٹر کے وزیر چندر شیکھر باونکولے اور دیگرعہدیدار بھی موجود تھے۔ اجیت پوار مہاراشٹر کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے نائب وزیر اعلیٰ تھے جنہوں نے لگاتار 6 مرتبہ اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالی۔

Published: undefined

بارامتی میں کریش لینڈنگ کے وقت موقع پر موجود ایک چشم دید نے بتایا کہ ’’میں نے یہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، یہ واقعی بہت خوفناک ہے، جب طیارہ نیچے آرہا تھا تو ایسا لگا کہ یہ کریش ہو جائے گا اورایسا ہی ہوا۔ پھراس میں بہت بھیانک دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد ہم یہاں دوڑ کر پہنچے اوردیکھا کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ اسی وقت طیارے میں مزید 4-5 دھماکے ہوئے۔ جب تک کافی لوگ پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے طیارے میں موجود لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن آگ کافی زیادہ تھی، اس لئے ہم لوگ بے بس تھے۔ اجیت پوار طیارے میں موجود تھے اور یہ ہمارے لئے بہت دردناک ہے۔ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined