قومی خبریں

’اجیت پوار کا خاتون آئی پی ایس سے دھمکی آمیز لہجہ این ڈی اے کے تکبر کی علامت‘ وائرل ویڈیو پر کے سی وینوگوپال کا ردعمل

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اجیت پوار کی وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خاتون آئی پی ایس سے دھمکی آمیز لہجہ میں بات کرنا این ڈی اے کے تکبر کی علامت ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال / آئی اے این ایس

 

ممبئی: مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر (نائب وزیر اعلیٰ) اجیت پوار کی ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجیت پوار کا تکبر بھرا انداز صرف ان کے ذاتی رویے کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ این ڈی اے کے اقتدار کے غرور کی جھلک بھی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وائرل ہو رہی ویڈیو میں اجیت پوار سولاپور ضلع کے مادھا تعلقہ کے کُردو گاؤں میں غیر قانونی کھدائی روکنے گئی خاتون آئی پی ایس انجنا کرشنا سے مبینہ طور پر کارروائی بند کرنے کے لیے کہتے اور دھمکی آمیز انداز اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں اجیت پوار خاتون افسر سے یہ کہتے سنائی دیتے ہیں، ’’تم اتنی نڈر ہو؟ میں کارروائی کروں کیا؟‘‘ بعد میں وہ افسر سے ان کا فون نمبر طلب کرتے ہیں اور ویڈیو کال پر بھی رابطہ کرتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دوران انہوں نے کارروائی فی الحال روکنے اور تحصیلدار سے بات کرنے کی ہدایت دی۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کو غیر قانونی مٹی کھدائی کی شکایت ملی تھی۔ ڈپٹی ایس پی انجنا کرشنا موقع پر پہنچ کر کارروائی کر رہی تھیں کہ مقامی افراد نے مخالفت کرتے ہوئے اجیت پوار کو فون ملا دیا۔ افسر نے ابتدا میں کال پر یقین نہیں کیا تو پوار نے خود کو ڈپٹی سی ایم بتایا اور پھر ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کی۔

اس واقعے نے اپوزیشن کو حکومت پر حملہ کرنے کا موقع دیا۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے کہا، ’’یہی ہے اقتدار کا غرور! ایک ڈپٹی سی ایم کا ایک خاتون افسر سے اس طرح دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنا افسوسناک ہے۔‘‘

Published: undefined

اب اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جس متکبرانہ لہجے میں مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے آئی پی ایس انجنا کرشنا سے بات کی، وہ ظاہر کرتا ہے کہ این ڈی اے کے اراکین اقتدار کے نشے میں چور ہیں۔ یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح اوپر سے نیچے تک ایک متکبرانہ کلچر سرایت کر گیا ہے۔ ایک افسر کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرنے پر سراہنے کے بجائے اجیت پوار نے انہیں ڈانٹا اور ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اجیت پوار کی بعد کی وضاحت محض ’چہرہ بچانے کی کوشش‘ ہے۔ وینوگوپال نے کہا، ’’یہ افسوسناک ہے کہ انہوں نے اب تک اپنے رویے پر معافی نہیں مانگی۔ ان کا برتاؤ ایک عوامی نمائندے کے شایانِ شان نہیں تھا اور یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح این ڈی اے کے حکمران قانون کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

این سی پی کی جانب سے دفاع پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اجیت پوار کا مقصد کارروائی کو مکمل طور پر روکنا نہیں بلکہ کارکنوں کو پرسکون کرنا تھا۔ ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کہا، ’’اجیت دادا اپنی صاف گوئی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد صورتحال کو وقتی طور پر سنبھالنا رہا ہوگا۔‘‘

تاہم، کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس وضاحت کو مسترد کر دیا ہے۔ سماجی کارکن انجلی دمنیا اور وجے کنبھار نے کہا کہ ایک عوامی نمائندے کی جانب سے قانون پر اس طرح اثرانداز ہونا ناقابل قبول ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined