قومی خبریں

اجیت پوار نے بی جے پی میں جانے کی افواہوں پر لگائی لگام، شرد پوار کے ساتھ دعوتِ افطار میں شرکت

این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے گزشتہ روز ان افواہوں اور قیاس آرائیوں پر لگام لگا دی جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ این سی پی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>این سی پی کی دعوت افطار / ٹوئٹر / @NCPspeaks</p></div>

این سی پی کی دعوت افطار / ٹوئٹر / @NCPspeaks

 

ممبئی: این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے گزشتہ روز ان افواہوں اور قیاس آرائیوں پر لگام لگا دی جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ این سی پی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اجیت پوار نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جب تک حیات ہیں اپنی پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ صرف اتنا ہی نہیں شرد پوار اس کے بعد پارٹی سربراہ اور اپنے چچا شرد پوار کے ساتھ اسلام جمخانہ میں منعقدہ دعوت افطار میں بھی شامل ہوئے۔

Published: undefined

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں منگل کی شام کو این سی پی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اجیت پوار اور شرد پوار کے علاوہ افطار میں سپریہ سولے، دلیپ ولسے پاٹل اور جتیندر اوہاڑ سمیت متعدد لیڈران نے بھی شرکت کی۔

اجیت پوار نے ان افواہوں کی بھی تردید کی کہ انہوں نے این سی پی کے 53 میں سے 40 ارکان اسمبلی کے دستخط کرا لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں پارٹی کارکنان کی دل آزاری کرتی ہین اور اس سے غیر یقینی ماحول پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی (پارٹی کے ارکان اسمبلی) این سی پی کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنے بھتیجے اجیت پوار کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے پارٹی قانون سازوں کی میٹنگ نہیں بلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار پارٹی کے کام میں مصروف ہیں اور میڈیا کو اس معاملے کو طول دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ ’’میں این سی پی اور اپنے تمام ساتھیوں کے بارے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس صرف ایک خیال ہے کہ پارٹی کو کیسے مضبوط کیا جائے اور اس کے علاوہ کسی کے ذہن میں کوئی خیال نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، ایکناتھ شندے دھڑے کے ترجمان نریش مہاسکے نے کہا کہ اگر اجیت دادا این سی پی سے کچھ لوگوں کو لاتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے وزیر ادے ساونت نے بھی کہا کہ اجیت پوار کا استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کو بہتر تجربہ ہے، وہ ایک بڑے لیڈر ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

Published: undefined

وہیں، ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے کہا کہ اجیت پوار کی طرف سے دی گئی وضاحت بہت اہم ہے۔ جس طرح سے یہاں کے کچھ لوگ، پارٹیاں، خاص طور پر بی جے پی، ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، یا مرکزی تفتیشی ایجنسی کا استعمال کر کے شیوسینا، این سی پی یا کانگریس میں پھوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے، آج اجیت پوار نے جواب دیا ہے۔ اجیت پوار اپنی آخری سانس تک مہاوکاس اگھاڑی کے رکن رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو