قومی خبریں

اجیت ڈوول کا دورہ کشمیر، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اجیت ڈوول جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے جمعرات کے روز یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اجیت ڈوول جمعرات کی صبح سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اجیت ڈوول نے وادی کی تمام اہم فوجی تنصیبات بشمول سری نگر کے ایئر بیس کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں کسی بھی تخریبی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا'۔

Published: undefined

قومی سلامتی کے مشیر نے وادی کشمیر کا دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے محض ایک روز قبل کیا ہے۔ قبل ازیں اجیت ڈوال نے اگست کے اوائل میں وادی کشمیر کا گیارہ روزہ دورہ کیا جس دوران انہوں نے جنوبی کشمیر اور ڈاؤن ٹاون سری نگر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ تاہم 5 اگست کے بعد یہ اجیت ڈوول کا تیسرا دورہ کشمیر ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے ہٹا دی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کیا۔ وادی کشمیر میں تب سے لیکر اب تک ہڑتال اور مواصلاتی خدمات پر پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے معمول کی زندگی معطل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined