قومی خبریں

اجے ماکن کا کیجریوال سے دہلی میں فوری لاک ڈاؤن کا مطالبہ

بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، کہیں یہ دیوالی ہزاروں لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے کیسزاور عالمی وبا کووڈ19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Published: 13 Nov 2020, 8:11 AM IST

ماکن نے ٹوئٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اروند کیجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 8،593 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، کہیں یہ دیوالی ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے‘‘۔

Published: 13 Nov 2020, 8:11 AM IST

خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،59،975 اوراموات کی مجموعی تعداد 7،228 ہوچکی ہے۔ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کاقہر بڑھ گیا ہے اور نئے کیسز کی تعداد اور اس سے ہونے والی اموات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔

Published: 13 Nov 2020, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Nov 2020, 8:11 AM IST