قومی خبریں

سری نگر ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک بحال، زمینی رابطے ہنوز منقطع

سری نگر ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے درماندہ مسافروں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے کسٹمر کیئرز سے رابطہ قائم کریں۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ درماندہ مسافروں کے لئے اضافی پروازیں چلانا بھی زیر غور ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر ایئرپورٹ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر فضائی ٹریفک کی بحالی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا کہ 'ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھاری برف باری اور خراب موسمی حالات کے بعد ہم نے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیئے ہیں۔ مسافروں کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے معزز مسافروں کا پھر سے خیر مقدم کرتے ہیں'۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تین سے چھ جنوری تک جاری رہنے والی بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں اس خطے کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے منقطع ہو گئے تھے وہیں اس دوران معمول کی زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ تاہم وادی کشمیر کے بیرون دنیا سے زمینی رابطے بدستور منقطع ہیں۔ 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ جمعرات کو مسلسل پانچویں دن بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند رہی۔

Published: undefined

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سمرولی، ناشری، کیفٹیریا موڈ، سیری، مروگ اور جواہر ٹنل کے مقامات پر مٹی کے تودے یا پتھر گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ ہنوز بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے کام میں لگی ہوئی ہیں۔ شاہراہ کی حالت دیکھ کر ہم نے اسے جمعرات کے روز بھی بند رکھنے کا پیشگی اعلان کر رکھا تھا۔ سری نگر – جموں قومی شاہراہ گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بند رہنے کی وجہ سے اس پر کم از کم چار سے پانچ ہزار گاڑیاں درماندہ ہیں جن کو مختلف مقامات بالخصوص قاضی گنڈ اور ادھم پور میں روکے رکا گیا ہے۔ درماندہ گاڑیوں میں زیادہ تعداد ٹرکوں کی ہے۔

Published: undefined

کشمیر شاہراہ مسلسل بند رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں تازہ سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سبزی اور پھل منڈیوں سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بند رہنے سے ٹرکوں میں موجود سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے ہیں۔ سری نگر – جموں قومی شاہراہ کے علاوہ وادی میں درجنوں چھوٹی بڑی سڑکیں برف جمع رہنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند ہیں۔ بیشتر دور دراز دیہات کا اپنے متعلقہ ضلع ہیڈکوارٹروں سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔

Published: undefined

ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سری نگر میں فضائی ٹریفک کی بحالی پر کہا گیا کہ 'سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشنز جمعرات کی صبح بحال کی گئیں۔ آپریشنل ایئریا میں برف ہٹانے کا کام لگاتار جاری ہے۔ شہر سے ایئرپورٹ تک جانے والی سڑک سے بھی برف ہٹائی جا رہی ہے'۔ سری نگر ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے درماندہ مسافروں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے کسٹمر کیئرز سے رابطہ قائم کریں۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ درماندہ مسافروں کے لئے اضافی پروازیں چلانا بھی زیر غور ہے۔ قابل ازیں بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا کر سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی رن وے کو صاف کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined