قومی خبریں

242 مسافروں کو لندن لے جا رہا ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں حادثہ کا شکار، بیشتر مسافروں کی موت کا اندیشہ

طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ کا پچھلا حصہ کسی درخت سے ٹکرایا اور یہی حادثہ کا سبب ثابت ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>طیارہ حادثہ کے بعد اٹھتا دھواں، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

طیارہ حادثہ کے بعد اٹھتا دھواں، تصویر سوشل میڈیا

 

242 مسافروں کو لندن لے جا رہا طیارہ آج احمد آباد میں حادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں بیشتر مسافروں کی موت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 12 جون کی دوپہر گجرات کے احمد آباد میں پیش آئے اس حادثہ کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ طیارہ ایئر انڈیا کا تھا جو احمد آباد سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثہ کا شکار ہو گیا۔ طیارہ کے پیچھے کا حصہ کسی درخت سے ٹکرانے کی بات سامنے آ رہی ہے، حالانکہ حادثہ کی اصل وجہ کے بارے میں مصدقہ طور پر فی الحال کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق طیارہ میں عملہ کے اہلکار سمیت 242 مسافر سوار تھے۔ اس حادثہ میں جان و مال کا کتنا نقصان ہوا، اس بارے میں حتمی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ کچھ زخمیوں کو بغرض علاج قریبی اسپتال میں داخل ضرور کرایا گیا ہے۔ حادثہ احمد آباد واقع ہارس کیمپ کے پاس پیش آیا، جو کہ سول اسپتال کے بہت قریب ہے۔ طیارہ حادثہ میں شدید نقصان ہوا ہے اور ریاستی پولیس کنٹرول روم نے بھی حادثہ کی تصدیق کر دی ہے۔

Published: undefined

ایئر انڈیا کے جس طیارہ کا حادثہ ہوا ہے، اس کا نمبر اے آئی 171 بتایا جا رہا ہے۔ حادثہ تقریباً 1.30 بجے احمد آباد کے میگھانی علاقہ میں پیش آیا۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، ریاستی وزیر داخلہ اور ڈی جی پی سے بات کی۔ انھوں نے طیارہ حادثہ کی ابتدائی جانکاری لی اور ہر ممکن مدد کا بھروسہ بھی دلایا۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت وَرش‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجئے روپانی بھی غالباً اس طیارہ میں سوار تھے، حالانکہ اس کی فی الحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سورت سے احمد آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی کئی ٹیمیں اور این ایس جی کی ٹیم بھی موجود ہے۔ سول اسپتال بھی الرٹ پر ہے تاکہ ہر ممکن کوشش کے ذریعہ لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔ حادثہ کے بارے میں ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا ہے کہ احمد آباد-لندن گیٹ وک پرواز بھرنے والا اے آئی 171 طیارہ حادثہ کا شکار ہو چکا ہے۔ فی الحال اس سلسلے میں جانکاری یکجا کی جا رہی ہے اور جلد ہی ایئر انڈیا کی ویب سائٹ اور ایکس ہینڈل پر اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined