ویڈیو گریب
دہلی ایئرپورٹ پر آج اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایئر انڈیا کے ایک مسافر طیارہ میں لینڈنگ کے وقت آگ لگ گئی۔ طیارہ ہانگ کانگ سے دہلی پہنچا تھا اور لینڈنگ کے بعد فوراً مسافروں اور عملہ کے اہلکاروں کو اتار کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ آگ طیارہ کے آکسیلری پاور یونٹ میں لگی تھی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ وقت رہتے سبھی مسافروں کو نکال لیا گیا اور کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی-315 میں لینڈنگ اور گیٹ پر پارکینگ کے فوراً بعد آکسیلری پاور یونٹ میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ ’ڈِس امبارکنگ‘ کے دوران پیش آیا۔ طیارہ کمپنی نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور بیان جاری کر بتایا ہے کہ مسافر پہلے ہی اترنا شروع ہو چکے تھے۔ سسٹم ڈیزائن کے مطابق اے پی یو کو آٹومیٹک بند کر دیا گیا تھا۔ طیارہ کو کچھ نقصان ضرور ہوا ہے، لیکن سبھی مسافر اور عملہ کے اہلکار محفوظ ہیں۔
Published: undefined
طیارہ میں آگ لگنے کے بعد ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے افرا تفری مچ گئی تھی۔ آناً فاناً فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل انجام دیا۔ طیارہ میں یہ آگ کس طرح لگی، اس کا پتہ جانچ کے بعد ہی چلے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ کا آپریشن فی الحال روک دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایئر انڈیا کے ترجمان نے اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 22 جولائی 2025 کو ہانگ کانگ سے دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارہ اے آئی 315 میں لینڈنگ کے فوراً بعد اور گیٹ پر پارک ہونے کے بعد آکسیلری پاور یونٹ میں آگ لگ گئی۔ طیارہ کو آگے کی جانچ کے لیے گراؤنڈیڈ کر دیا گیا ہے اور ریگولیٹری کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined