ایئر انڈیا
لکھنؤ: دہلی سے لکھنؤ آنے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی2845 میں ایک مسافر کی پراسرار موت نے سنسنی پھیلا دی۔ فلائٹ کے لینڈ کرنے کے بعد جب مسافروں کو اترنے کے لیے کہا گیا تو ایک شخص اپنی سیٹ سے نہیں اٹھا۔ عملے نے قریب جا کر دیکھا تو وہ بے حرکت تھا۔ ڈاکٹر کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مسافر کو مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق فلائٹ صبح 8:10 بجے لکھنؤ پہنچی تھی۔ جب مسافروں کو سیٹ بیلٹ کھولنے اور اترنے کی ہدایت دی گئی تو آسف اللہ انصاری نامی مسافر سیٹ پر ہی بیٹھے رہے۔ جب عملے نے انہیں جھنجھوڑا تو بھی کوئی ردعمل نہیں ملا۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ابتدائی جانچ میں شبہ ہے کہ مسافر کی موت دورانِ سفر ہی ہو گئی تھی۔ ان کی سیٹ بیلٹ بھی بند تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دورانِ پرواز ہی انتقال کر گئے تھے۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔ مسافر کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی میڈیکل ہسٹری معلوم کی جا سکے۔ پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا وہ کسی بیماری میں مبتلا تھے یا دورانِ پرواز کوئی طبی مسئلہ پیدا ہوا۔
اس واقعے کے بعد فلائٹ میں موجود دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کچھ مسافروں نے طبی خدمات میں تاخیر پر سوالات بھی اٹھائے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے مسافر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined