قومی خبریں

فضائیہ کا طیارہ جیسلمیر کے پاس حادثہ کا شکار، سنسان علاقے میں دور تک پھیلا ملبہ، دیکھنے والوں کی لگی بھیڑ

بتایا جاتا ہے کہ اس طیارہ میں کوئی پائلٹ نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ اسے جاسوسی طیارہ تصور کیا جا رہا ہے، فضائیہ کے افسران اور پولیس جائے وقوع پر موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

راجستھان کے جیسلمیر واقع پتھلا گاؤں کے قریب ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ حادثہ کے بعد ایک سنسان علاقہ میں گرا ہے جہاں دور دور تک اس کا ملبہ پھیلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس حادثہ میں کسی ہلاکت کی خبر اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ طیارہ بغیر پائلٹ کے اڑ رہا تھا۔ حالانکہ یہ جانچ کا موضوع ہے کہ طیارہ کا استعمال کون کر رہا تھا اور کیا یہ بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے اس حادثہ سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے کے بعد طیارہ نے آگ پکڑ لی اور پھر سنسان علاقہ میں گر کر اس کا ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔ ملبہ کو دیکھنے کے لیے دیہی عوام کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ اس طیارہ میں کسی پائلٹ کے ہونے کی جانکاری نہیں ملی ہے اور اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کوئی جاسوسی طیارہ ہوگا۔

Published: undefined

اس حادثہ کے اسباب کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فضائیہ اور پولیس کے افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی تکنیکی خامی کے سبب یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ اس معاملے میں جانچ شروع ہو گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی حادثہ کی وجہ سامنے آ جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined