اپاچے ہیلی کاپٹر، تصویر سوشل میڈیا
پنجاب کے پٹھان کوٹ شہر واقع ننگل پور علاقہ میں آج ہندوستانی فضائیہ کے مشہور ہیلی کاپٹر ’اپاچے‘ کی اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بارے میں میڈیا نے جب افسران سے جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی، تو ناکامیابی ملی۔ دراصل کوئی بھی افسر اس ایمرجنسی لینڈنگ کے بارے میں بات کرنے کو راضی نہیں ہوا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ پٹھان کوٹ سے اپاچے ہیلی کاپٹر نے پرواز بھری تھی، اور کچھ ہی دیر بعد قریب کے ہیلڈ گاؤں میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔ پٹھان کوٹ سے ملحق ہیلڈ گاؤں تھانہ ننگل پور کے تحت ہی آتا ہے۔ اسی مقام پر جمعہ کی صبح تقریباً 11 بجے اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ اپاچے کی لینڈنگ کے فوراً بعد مقامی لوگوں کی وہاں پر بھیڑ جمع ہو گئی۔ کچھ لوگ دہشت میں بھی نظر آئے، کیونکہ انھیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر فضائیہ کا ہیلی کاپٹر اس جگہ کیوں اترا۔
Published: undefined
جائے وقوع پر پہنچی تھانہ ننگل پور کی پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اپاچے کی ایمرجنسی لینڈنگ کیوں کرائی گئی۔ اپاچے کو گاؤں کی ایک کھیت میں اتارا گیا ہے، جہاں اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو گئی ہے۔ حال ہی میں اتر پردیش کے سہارنپور میں بھی اپاچے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ کچھ تکنیکی وجوہات کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined