قومی خبریں

اسدالدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی بیمار، لندن میں چل رہا علاج

اکبر الدین تلنگانہ کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے ٹوئٹ کر کے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی کی طبیعت ناساز ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کا علاج لندن میں چل رہا ہے۔

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST

اکبر الدین موجودہ وقت میں تلنگانہ کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں اور اسد الدین اویسی نے دار السلام میں منعقدہ عید ملن تقریب کے دوران پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اکبر الدین کے بیمار ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST

اسد الدین اویسی نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ اکبر الدین کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا، ’’میں آپ کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اکبر الدین کی صحت یابی کے لئے دعا کریں، وہ علاج کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ مجھے خبر ملی ہے کہ ان کی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہو گئی ہے۔ اللہ انہیں محفوظ رکھے اور ان کو جلد صحت یاب کرے۔‘‘

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST

دریں اثنا، آندھرا پردیش کے وزیراعلی و صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے مجلس کے لیڈر اکبر الدین اویسی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیام جاری کرتے ہوئے جگن موہن ریڈی نے کہا کہ وہ اکبرالدین اویسی کی عاجلانہ صحت یابی اور بہتر صحت کے لئے دعا کرتے ہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST

واضح رہے کہ اکبر الدین پہلی مرتبہ علاج کے لئے باہر نہیں گئے ہیں۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اکبر الدین حج کرنے کے لئے سعودی عرب گئے تھے اور وہیں سے وہ علاج کے لئے لندن چلے گئے۔ خبروں کے مطابق انہیں آنتوں کی بیماری لاحق ہے۔ اسد الدین اس سے پہلے بھی پارٹی کے حامیوں سے اپنے بھائی کی سلامتی کے لئے دعا کرنے کو کہہ چکے ہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2019, 6:10 PM IST