قومی خبریں

احمد آباد کا دنیا کے 50 بہترین مقامات میں شامل ہونا ایک بڑی کامیابی: امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ یہ 2001 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے رکھی گئی بنیاد کا نتیجہ ہے۔

امت شاہ، تصویر یو این آئی
امت شاہ، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے پہلے یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سٹی احمد آباد کو ٹائم میگزین کی دنیا کے 50 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل ہونے پر ہموطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو ٹوئٹس کی ایک سیریز میں امت شاہ نے کہا کہ "یہ ہر ہندوستانی اور خاص طور پر گجرات کے لوگوں کے لیے بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کا پہلا یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سٹی، احمد آباد کو اب ٹائم میگزین کے ذریعہ '2022 ورلڈ کے 50 عظیم ترین مقامات‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ میں اس کامیابی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Published: undefined

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ "یہ 2001 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے رکھی گئی بنیاد کا نتیجہ ہے۔ احمد آباد کا سابرمتی ریور فرنٹ ہو یا سائنس سٹی، مودی جی نے ہمیشہ اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور مستقبل کے لیے ہندوستان کو تیار کرنے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ یونیسکو نے احمد آباد کو سیاحت کے نقطہ نظر سے دنیا کے 50 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined