قومی خبریں

صحافیوں نے پہلے وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی دعوت، اور اب پریس کانفرنس کا کیا بائیکاٹ

صحافیوں کے ذریعہ وزارت مالیات کے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جانا ایک بہت بڑی شرمندگی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کچھ ہفتہ پہلے ہی صحافیوں نے وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی ایک دعوت سے دوری بنا لی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

وزارت مالیات کے ذریعہ نارتھ بلاک میں داخلہ ممنوع کیے جانے کے بعد اس وزارت پر خبریں تیار کرنے والے صحافیوں کی ناراضگی کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ جمعہ کے روز یہ ناراضگی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی جب صحافیوں نے وزارت کے سینئر افسروں کے ذریعہ کیے گئے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اسے حکومت کے لیے ایک بڑی شرمندگی تصور کیا جا رہا ہے۔ ایسا اس لیے بھی کیونکہ کچھ ہفتہ پہلے ہی وزارت مالیات کی بیٹ دیکھنے والے زیادہ تر صحافیوں نے نارتھ بلاک میں وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ منعقد بجٹ کے بعد رات کے کھانے سے دوری بنا لی تھی۔

Published: undefined

جمعہ کے روز وزارت مالیات کے ذریعہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا اور صحافیوں نے اس سے کنارہ کرتے ہوئے نیشنل میڈیا سنٹر سے باہر آنا شروع کر دیا۔ ایسا انھوں نے اس لیے کیا کیونکہ ان سے کہا گیا تھا کہ میڈیا کو خطاب کرنے والے افسران صرف بیان پڑھیں گے اور کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ پورا معاملہ کچھ یوں ہے کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے چیف معاشی مشیر (سی ای اے) کرشن مورتی سبرامنیم اعلیٰ افسران سے یہ پوچھنے کے لیے ہال سے باہر گئے کہ انھیں میڈیا کے سوالوں کا جواب دینا ہے یا نہیں۔ لیکن وہ پھر واپس لوٹ کر ہی نہیں آئے۔ دلچسپ یہ ہے کہ وہ پھر پریس کانفرنس ہال کے قریب بھی کہیں دکھائی نہیں دیے۔ اس درمیان صحافی سوال پوچھنے کی بات پر بضد رہے اور حکومت کی طرف سے یکطرفہ بیان سننے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے ’صحافت کی آزادی‘ کی حفاظت کے لیے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر مالیات بیٹ دیکھنے والے 100 سے زیادہ صحافیوں نے وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ صحافیوں کے لیے منعقد ’پوسٹ بجٹ ڈنر‘ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

Published: undefined

صحافیوں نے اتفاق رائے سے پوسٹ بجٹ ڈنر کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ وزارت مالیات کے ذریعہ میڈیا اہلکاروں کے نارتھ بلاک میں داخلہ پر پابندی عائد کرنے کے اس فیصلے کے خلاف لیا تھا جو وزارت میں صرف ان منظور شدہ صحافیوں کو داخلہ کی اجازت دیتا ہے جن کے پاس کسی افسر سے ملنے کی قبل سے اجازت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined