قومی خبریں

رام ولاس پاسوان کے انتقال سے مودی حکومت میں اب اتحادی جماعتوں سے صرف ایک وزیر

این ڈی اے میں ایک درجن سے زیادہ جماعتیں ہیں لیکن جے ڈی یو جیسی جماعت بھی مرکزی وزرا کونسل میں شامل نہیں ہے۔ پاسوان وزیر ہونے کے ساتھ 2 اہم سیاسی امور اور پارلیمانی امور کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: صارفین امور اور خوراک و رسد کے وزیر رام ولاس پاسوان کے انتقال سے مودی حکومت کابینہ میں اب اتحادی جماعتوں سے کوئی وزیر باقی نہیں رہ گیا ہے۔ وزرا کونسل میں اتحادی جماعتوں سے محض رام داس اٹھاولے ہی وزیر مملکت ہیں جوکہ آر پی آئی (اے) سے تعلق رکھتے ہیں۔ رام داس اٹھاولے وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ہیں۔

Published: undefined

شیو سینا نے گزشتہ نومبر این ڈی اے کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ جس کے بعد پارٹی لیڈر اروند ساونت نے کابینہ میں بھاری صنعت کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جبکہ اس سال ستمبر میں شرومنی اکالی دل کی ہرسمرت کور نے بھی کابینہ سے استعفی دے دیا۔ بعد میں اکالی دل بھی این ڈی اے سے علیحدہ ہو گئی۔

Published: undefined

این ڈی اے میں ایک درجن سے زیادہ جماعتیں ہیں لیکن جے ڈی یو جیسی بڑی جماعت بھی مرکزی وزرا کونسل میں شامل نہیں ہے۔ پاسوان وزیر ہونے کے علاوہ دو اہم سیاسی امور اور پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹیوں کے رکن بھی تھے۔

Published: undefined

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے سینئر رہنما رام ولاس پاسوان کا جمعرات کے روز اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ گزشتہ کچھ وقت سے علیل چل رہے تھے۔ پاسوان کے دل کی سرجری انجام دی گئی تھی جس کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

Published: undefined

پانچ جولائی 1946 کو گھگڑیا ضلع کے شاہربنی کے ایک دلت کنبہ میں پیدا ہوئے رام ولاس پاسوان کا شمار بہار ہی نہیں بلکہ ملک کے قدآور لیڈران میں ہوتا تھا۔ جے پی (جے پرکاش نارائن) کے دور میں وہ ہندوستانی سیاست میں ابھرے تھے۔ بہار انتخابات میں نتیش سے ناراضگی کے بعد چراغ پاسوان نے این ڈی اے سے علیحدہ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined