قومی خبریں

مہاراشٹر: والد نے جڑواں بیٹیوں کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا، پھر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ میں 33 سالہ راہل چوہان نے اپنی جڑواں بیٹیوں کا گلا کاٹ  کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ 21اکتوبر کو واشم جاتے ہوئے پیش آیا۔ چوہان نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں یہ قتل کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ذہنی تناؤ اور کشمکش میں مبتلا ایک باپ نے اپنی تقریبا پانچ سالہ جڑواں بیٹیوں کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ 21 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب راہل چوہان اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ بائک پر ضلع واشم کے روئیگوستا گاؤں جا رہے تھے۔ راستے میں میاں بیوی  کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے بیوی گاڑی چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر  پیدل نکل گئی۔

Published: undefined

اس واقعہ سے مشتعل ہوکر راہل چوہان اپنی دو بیٹیوں کو بلڈھانہ ضلع کے اندھیرا گاؤں کے قریب ایک ویران علاقے میں لے گیا اور ان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد راہل نے خودکشی کا سوچا، لیکن بعد میں اس نے اپنا جرم تسلیم کیا اور ہفتہ کو ضلع واشم کے اسیگاؤں پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کر دی۔

Published: undefined

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش برآمد کر لی۔ لاشوں کی بدبو اور گلنے سڑنے سے صاف ظاہر ہوتا تھا کہ قتل کچھ عرصہ قبل ہوا تھا۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ پولیس نے ملزم باپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق راہل چوہان پونے میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا اور دیوالی پر اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گاؤں جا رہا تھا۔ اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑے نے اسے ذہنی طور پر متاثر کر دیا تھا جس سےاس نے یہ ہولناک قدم اٹھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined