قومی خبریں

اتر پردیش ہو یا گجرات کانگریس اب کہیں بیک فُٹ پر نہیں کھیلے گی، راہل گاندھی کا اعلان

امیٹھی دورے پر پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اتر پردیش سے ایک نئی سیاست کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کانگریس اب بیک فٹ پر نہیں بلکہ فرنٹ فٹ پر کھیلے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

امیٹھی: کانگریس صدرراہل گاندھی نے دعوی کیا ہے کہ پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے سےکانگریس کو نئی طاقت ملے گی اور پارٹی پوری طاقت کے ساتھ لوک سبھا میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کامقابلہ کرے گی۔

دو روزہ دورے پر بدھ کو امیٹھی پہنچے راہل گاندھی نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ پرینکا اب میرے ساتھ کام کریں گی۔ وہ واقعی نڈر اور محنتی ہیں، ان کے سیاست میں آنے سے بی جے پی کی ننیدیں اڑ گئی ہیں۔ پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا اترپردیش کے نوجوانوں کے سپنوں کو پورا کریں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پرینکا باصلاحیت اور قابل قیادت دینے میں کامیاب ہوں گی۔

Published: undefined

جیوترادتیہ سندھیا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نوجوان کو اترپردیش کی سیاست میں اتارنے کا مقصد یہاں کی سیاست کو بدلنے کی ایک کوشش ہے۔ پرینکا اور سندھیا طاقتور لیڈر ہیں دونوں کے آنے سے بی جے پی لیڈروں کو اب رات میں نیند نہیں آئے گی۔ نوجوان طاقت سے بھرپور کانگریس اب بے خوفی کے ساتھ بی جے پی کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہماری کوشش ہے کہ یوپی کی سیاست کو بدلا جائے، ہم اس کے لئے کام کر رہے ہیں، گجرات ہو یا پھر اترپردیش کانگریس کہیں بھی بیک فٹ پر نہیں کھیلے گی۔‘‘

Published: undefined

ایس پی۔بی ایس پی اتحاد کے سلسلے میں راہل گاندھی نے کہا ’’بی ایس پی سپریمو ماوتی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کا میں ذاتی طور سے احترام کرتا ہوں، ان کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وہ جس طرح کے تعاون کی توقع کانگریس سے کرتے ہیں وہ انہیں دینے کے لئے پارٹی تیار ہے۔ آخرکار تینوں کا ہدف بی جے پی کو ہرانا ہے، حالانکہ اس کے ساتھ کانگریس کا ہدف اپنے نظریات کو بچانے کا بھی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی بدحالی کے لئے موجودہ اور سابقہ حکومتیں ذمہ دار ہیں، یہاں کی حکومتوں نے اترپردیش کو ترقی کے معاملے میں کافی پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔ پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کے ہاتھ میں اترپردیش کی کمان آنے کے بعد اترپردیش میں ایک نئی اور مثبت سوچ کو تقویت ملے گی۔

Published: undefined

اس درمیان قانون ساز اسمبلی کے رکن اور راہل وپرینکا کے نزدیکی دیپک سنگھ نے کہا کہ پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا کو اترپردیش کا انچارج بنائے جانے کے پیچھے پارٹی اعلی کمان کی خواہش عام انتخابات کے ساتھ ساتھ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔

ادھر پرینکا گاندھی کو مشرقی اترپردیش کا انچارج بنائے جانے سے خوش گانگریسیوں نے لکھنؤ امیٹھی اور رائے بریلی میں خوب جشن منایا، کارکنوں نے پٹاخے پھوڑے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ لکھنؤ میں واقع پارٹی دفتر میں پورا دن مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

Published: undefined

یو این آئی ان پٹ کے ساتھ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined