قومی خبریں

ناگالینڈ میں احتجاج کے دوران افسپا قانون میں 6 مہینے کی توسیع

ناگالینڈ کے مون میں 4 دسمبر کو شورش مخالف مہم کے دوران 14 عام شہریوں کی موت کے بعد سے افسپا قانون کو واپس لینے کا پر زور مطالبہ کیا جا رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ناگالینڈ میں شدید احتجاج کے درمیان متنازعہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) میں چھ ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ افسپا قانون سیکورٹی فورسز کو آپریشن کرنے اور بغیر پیشگی وارنٹ کے کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر وہ کسی کو گولی مار دیتے ہیں تو اس صورت حال میں سکویرٹی فورسز کو طاقت کے استعمال کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ناگالینڈ کے مون ضلع میں 4 دسمبر کو ملی ٹینت مخالف آپریشن کے دوران 14 شہریوں کی ہلاکت کے بعد افسپا قانون کو واپس لینے کا پور زور مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ناگالینڈ کے کئی اضلاع میں افسپا کو واپس لینے کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔

Published: undefined

مون ضلع میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جو اب اس واقعہ میں شامل جوانوں کے بیان درج کرے گی۔ اس کے لئے فوج نے منظوری دے دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایس آئی ٹی اس ہفتہ تمام جوانوں سے بات کر لے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined