قومی خبریں

نئی دہلی: آدتیہ ٹھاکرے کی راہل گاندھی سے ملاقات

مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (شیوسینا، این سی پی اور کانگریس) سرکار کے بننے کے بعد پہلی بار آدتیہ ٹھاکرے راہل گاندھی سے ملے ہیں ایسے میں اس ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر سرکار میں کابینی وزیر اور ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بدھ کو دہلی پہنچے جہاں انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کی ممبئی میں شیوسینا ترجمان نیلم گورہے نے تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات بتلانے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (شیوسینا، این سی پی اور کانگریس) سرکار کے بننے کے بعد پہلی بار آدتیہ ٹھاکرے راہل گاندھی سے ملے ہیں ایسے میں اس ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی آدتیہ ٹھاکرے نے شیوسینا کی قیادت میں بنی سرکار کے حلف برداری پروگرام کے لئے دہلی پہنچ کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دی تھی۔ آدتیہ ٹھاکرے بدھ کو دہلی میں راہل گاندھی کی رہائش گاہ 12 تغلق لین پہنچے۔ یہاں دونو ں لیڈران کے درمیان بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق یہ رسمی ملاقات تھی لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب دونوں پارٹیوں کے درمیان رشتوں کا مزید مضبوط ہونا متوقع ہے۔ کانگریس اور شیوسینا کے درمیان مجاہد آزادی وینایک دامودر ساورکر کے معاملہ پر تلخ تبصرہ دیکھنے کو ملا تھا۔ راہل گاندھی نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان کا نام راہل ساورکر نہیں ہے اس لئے وہ معافی نہیں مانگیں گے۔

Published: undefined

وہیں شیوسینا نے کہا تھا کہ کانگریس کو ابھی ساورکر کو سمجھنا پڑے گا۔ راہل گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں موجود نہ ہونے کو لیکر ایک خط لکھا تھا۔ راہل گاندھی نے چٹھی کے ذریعے انہیں وزیر اعلی عہدے کی حلف لینے کے لئے مبارکباد دی تھی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس خط میں لکھا حلف برداری تقریب میں آپ کی دعوت کے لئے شکریہ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے لئے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے افسوس ہے کہ میں تقریب میں موجود نہیں رہوں گا لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہماری جمہوریت کو کمزور کرنے کی بی جے پی کی کوشش کو ہرانے کے لئے مہاوکاس اگھاڑی ایک ساتھ آگے آیا ہے۔

Published: undefined

معلوم ہو کہ پچھلے سال 28 نومبر 2019 کو آدتیہ ٹھاکرے نے دہلی پہنچ کر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

Published: undefined

حالانکہ سونیا گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر خود کے نہ شامل ہو پانے کے لئے افسوس جتاتے ہوئے کہا تھا شیوسینا، این سی پی، کانگریس غیر معمولی حالات میں ایک ساتھ آئے ہیں ایسے وقت میں جب ملک بی جے پی کے غیر متوقع خطرے میں ہے مجھے افسوس ہے کہ میں حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہو پاؤں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined