قومی خبریں

ڈاٹا کے غلط استعمال پر ایک کروڑ کا جرمانہ، آدھار ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس

پرائیویٹ ڈاٹا کے عام ہوجانے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات سے آراستہ اور اس کے غلط استعمال پر جیل اور ایک کروڑ روپیے کے جرمانے کے التزام والا ’ آدھار ترمیمی بل 2019‘ لوک سبھا سے منظور کر لیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: پرائیویٹ ڈاٹا کے عام ہوجانے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات سے آراستہ اور اس کے غلط استعمال پر جیل اور ایک کروڑ روپیے کے جرمانے کے التزام والا ’ آدھار ترمیمی بل 2019‘ لوک سبھا نے صوتی آواز سے پاس کر دیا۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

قانون، انصاف، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے جمعرات کو بل پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے چلنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ آدھار کے ڈاٹاکا استعمال پوری طرح سے محفوظ کیا گیا ہے اور اس بابت اراکین پارلیمنٹ کی تشویش بے بنیاد ہے۔ آدھار کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں بل کو سکیورٹی کے خصوصی اور تمام ضروری اقدامات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

پرساد نے کہا کہ آدھار کے استعمال کو بے حد محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس کے ڈاٹا کو عام کرنے پر جیل اور دس ہزار روپیے کی سزا کا التزام ہے اور غلط استعمال کرنے کی صورتحال میں جیل اور ایک کروڑ روپیے کی سزا کا التزام کیا گیا ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

انہوں نے اراکین کو اپنا آدھار کارڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں صرف نام ہے ، گھر کا پتہ ہے ، فوٹو ہے۔ ا س میں ذات یا مذہب کا ذکر تک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کوئی شخص کسی بھی صورتحال میں آدھار میں شامل معلومات کا انکشاف نہیں کر سکتا۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

انہوں نے کہا کہ آدھار کا انکشاف کرنے کے لیے شرطیں رکھی گئی ہیں اوررضامندی کی بنیاد پر ضروری پروسیزر پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا ڈاٹا دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے یہ بتانا ہوگا کہ کس کام کے لیے ڈاٹا کا انکشاف کیا جا رہا ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

روی شنکر نے بتایا کہ ہندوستانی آدھار سسٹم کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو کئی ملکوں کے لوگ آدھار سےمتعلق معلومات کے بارے میں ان سے پوچھتے ہیں اور اپنے ملک میں اسے نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بااثر لوگ ہندوستانی آدھار سسٹم کی تعریف کرکے پوری دنیا کو اس کے استعمال کی صلاح دے رہے ہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

انہوں نے کہا کہ پورا ملک آدھار کی تعریف کر رہا ہے اور ہر دن ڈھائی کروڑ آدھار کی تصدیق کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کی سروس دینے سے کہیں کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اگر اس کی سروس کے سلسلے میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے تو اس کے لیے سزا کا التزام ہے۔ آدھار کے اعدادوشمار پوری طرح سے محفوظ ہیں اور اس کا کہیں کوئی غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس میں آنکھ کی پتلیوں کی بھی تفصیلات ہیں جسے کسی بھی طور بدلا نہیں جا سکتا۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

مرکزی وزیر نے کہا کہ آدھار کی وجہ سے ملک کو بے حد فائدہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کا ایک لاکھ 48 ہزارکروڑ روپیے کا نقصان بچا ہے۔ آدھار کے استعمال سے 4.23 کروڑ فرضی ایل پی جی کنیکشن کٹے ہیں اور 2.98 کروڑ راشن کارڈ رد کیے گئے ہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 7:09 AM IST