قومی خبریں

اڈانی گروپ کو ہنڈن برگ سے جھٹکا، 20 ہزار کروڑ کا ایف پی او منسوخ، پیسے واپس کرنے کا اعلان

ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے ہچکولے کھاتے اڈانی گروپ کو شدید دھچکا لگا ہے اور اس کے حصص کی قیمتیں زبردست گر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اڈانی گروپ نے اپنے 20,000 کروڑ روپے کے ایف پی او یعنی فالو اپ پبلک آفر کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کے بورڈ نے ایف پی او کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوتم اڈانی نے کہا کہ کمپنی نے یہ فیصلہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست ہلچل اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر سرمایہ کاروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایف پی او سے وصول کی گئی رقم سرمایہ کاروں کو واپس کر دیں گے اور اس سے متعلق لین دین بند کر دیں گے۔

Published: undefined

 اڈانی گروپ کا یہ غیر معمولی فیصلہ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ کے درمیان آیا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ نے اس گروپ پر "انتہائی بے باک انداز میں حصص کے غلط استعمال اور اکاؤنٹس میں جعل سازی" کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

اس رپورٹ کے جواب میں اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ کی ساکھ اور رپورٹ کے وقت پر سوال اٹھائے ہیں۔ کمپنی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ یہ رپورٹ محض ایک مخصوص کمپنی پر غیر ضروری حملہ نہیں ہے بلکہ ہندوستان، ہندوستانی اداروں کی آزادی، سالمیت اور معیار پر منظم حملہ ہے۔ اڈانی گروپ نے اس رپورٹ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی اور ہندوستان کے عزائم پر حملہ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں پچھلے پانچ تجارتی سیشنوں میں زبردست گراوٹ درج کی گئی ہے اور کمپنی کو اپنی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 7 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

بدھ کو بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 26 فیصد سے زیادہ گر کر 2,180.20 روپے پر بند ہوئے۔ اسی دوران یہ خبر بھی آئی کہ کریڈٹ سوئس نے اڈانی کمپنیوں کے بانڈز کو قبول کرنا بند کر دیا ہے جنہیں مارجن کریڈٹ کے لیے گروی رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ اڈانی گروپ کی ایک اور کمپنی اڈانی پورٹس بھی 20 فیصد گر کر 492.15 پر بند ہوئی۔ اسی طرح کمپنی کی ملکیت امبوجا سیمنٹ کے حصص بھی 16.56 فیصد گر کر 334.60 روپے پر بند ہوئے، جبکہ اے سی سی 5.96 فیصد گر کر 1,852 روپے پر بند ہوا۔

Published: undefined

ایف پی او ( FPO)  کیا ہے؟

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ فالو آن پبلک آفر (FPO) کیا ہے؟ دراصل، ایک کمپنی کے پاس پیسہ اکٹھا کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ وہ کمپنی جو پہلے ہی اسٹاک مارکیٹ میں درج ہے، سرمایہ کاروں کو نئے حصص پیش کرتی ہے۔ یہ حصص مارکیٹ میں موجود حصص سے مختلف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined