ووٹر لسٹ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن بہار کے بعد اب اتر پردیش میں بھی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی، یعنی ایس آئی آر کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 11 سیٹوں پر گریجویٹ اور ٹیچر کے اراکین کے لیے انتخابات ہونے ہیں، جس سے قبل ایس آئی آر کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ 30 ستمبر سے گریجویٹ-ٹیچر قانون ساز کونسل انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی یہ خصوصی گہری نظرثانی شروع ہوگی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گریجویٹ انتخابی حلقوں میں لکھنؤ، آگرہ، میرٹھ، الہ آباد-جھانسی شامل ہیں، جبکہ ٹیچر انتخابی حلقوں میں لکھنؤ، آگرہ، میرٹھ، بریلی-مرادآباد اور گورکھپور-فیض آباد شامل ہیں۔ اتر پردیش کے چیف الیکٹورل افسر کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق اتر پردیش قانون ساز کونسل کے 5 گریجویٹ انتخابی حلقوں یعنی لکھنؤ، وارانسی، آگرہ، میرٹھ و الہ آباد-جھانسی اور 6 ٹیچر انتخابی حلقوں یعنی لکھنؤ، وارانسی، آگرہ، میرٹھ، بریلی-مرادآباد و گورکھپور-فیض آباد سے منتخب اراکین کی مدت 6 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ اہلیت کی تاریخ یکم نومبر 2025 کی بنیاد پر متعلقہ انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹس کا نیا (De-Novo) تجدیدی پروگرام جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی 30 ستمبر سے شروع ہوگی اور 30 دسمبر کو ووٹر لسٹ کی اشاعت ہوگی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریجویٹ انتخابی حلقوں کی ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے امیدوار کو لازمی طور پر اہلیت کی تاریخ یکم نومبر سے کم از کم 3 سال قبل ہندوستان کی کسی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہونا چاہیے یا ایسی اہلیت رکھتا ہو جو ہندوستان کی کسی یونیورسٹی کے گریجویٹ کے مساوی ہو۔ اسی طرح ٹیچر انتخابی حلقوں کی ووٹر فہرست میں نام شامل کرانے کے لیے امیدوار کو اہلیت کی تاریخ یکم نومبر سے پہلے ریاست کے ایسے تعلیمی اداروں میں، جن کی سطح ثانوی اسکول سے کم نہ ہو، گزشتہ 6 برسوں میں کم از کم 3 برس تک تدریسی کام میں مصروف ہونا لازمی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined