قومی خبریں

آر ٹی ای قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یوپی کے اسکولوں پر خطرہ، منظوری واپسی کا عمل شروع

تعلیمی سیشن 22-2021 کے لیے آر ٹی ای سہولتوں کے تحت سماج کے کمزور طبقہ کے تقریباً ایک لاکھ طلبا کو نجی اسکولوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔

اسکول، تصویر آئی اے این ایس
اسکول، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیم کا حق (آر ٹی ای) قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیسک ایجوکیشن محکمہ نے آر ٹی ای قانون پر عمل نہیں کرنے والے اسکولوں کی منظوری واپس لینے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

تعلیمی سیشن 22-2021 کے لیے آر ٹی ای سہولتوں کے تحت سماج کے کمزور طبقہ کے تقریباً ایک لاکھ طلبا کو نجی اسکولوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن للتا پردیپ نے کہا کہ آر ٹی ای قانون پر عمل نہیں کرنے والے کئی اسکولوں کے خلاف شکایتیں ملی ہیں۔

Published: undefined

آر ٹی ای ایکٹ کے تحت معاشی طور سے کمزور طبقہ اور محروم گروپ کے بچوں کو منظور شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں پری-پرائمری یا درجہ ایک میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ محکمہ کو اسکول مینجمنٹ کے ذریعہ غیر ضروری دستاویزوں کے لیے سرپرستوں کو پریشان کرنے، بلاوجہ بچوں کے نام کاٹ دینے، حکومت کے ذریعہ ان کے نام منظور ہونے کے بعد بھی بچوں کو اسکول نہیں آنے دینے، طلبا سے پیسے وصولنے اور رسیدیں نہیں دینے کی شکایتیں ملی ہیں۔

Published: undefined

پردیپ نے کہا کہ آر ٹی ای قانون کے تحت سی بی ایس ای یا آئی سی ایس ای کی منظوری حاصل کرنے کے لیے نجی اسکولوں کو ریاستی تعلیمی محکمہ سے سرٹیفکیٹ جمع کرنا لازمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آر ٹی ای قانون کے تحت بچوں کو داخلہ نہیں دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined