قومی خبریں

جہانگیر پوری تجاوزات ہٹاؤ مہم: بلڈوزر کارروائی پر کانگریس نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ

کانگریس نے مودی حکومت سے اروناچل پردیش اور لداخ میں چینی تجاوزات کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کرنے کی تلقین کی ہے۔

بلڈوزر، تصویر آئی اے این ایس
بلڈوزر، تصویر آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بدھ کے روز دہلی کے جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کی کارروائی کافی دیر تک جاری رہی۔ اس سلسلے میں کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی کو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے اروناچل پردیش اور لداخ میں چینی تجاوزات کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کرنے کو کہا۔

Published: undefined

کانگریس ترجمان جئے ویر شیرگل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی جہانگیر پوری میں کارروائی جاری رکھی گئی۔ یہ ایک خطرناک مثال ہے۔ ہمارے آئین کی خاطر قانون کے وقار کو بنائے رکھنے کے لیے عدالت کو سخت قدم اٹھانا ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سینئر وکیل دشینت دَوے نے بدھ کے روز چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بنچ کے سامنے جہانگیر پوری میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایم سی ڈی کی کارروائی کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے اپنی کارروائی نہیں روکی۔ انھوں نے عدالت عظمیٰ سے گزارش کی کہ وہ جنرل سکریٹری کو شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی)، میئر این ڈی ایم سی اور دہلی پولیس کمشنر کو عدالتی حکم کے بارے میں بتانے کے لیے کہیں۔ دَوے نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ عدالت عظمیٰ نے بلڈوزر کی کارروائی کو روک دیا ہے، باوجود اس کے وہ نہیں رکے، اس سے غلط پیغام جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined