قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب دیکھنے ہندوستان پہنچے 75 بین الاقوامی نمائندے، 6 ریاستوں کا کریں گے دورہ

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن موجودہ لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوران انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام (آئی ای وی پی) منعقد کر کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ہندوستان میں لوک سبھا انتخاب کے دو مراحل ختم ہو چکے ہیں اور 5 مراحل کی ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ وہ لوک سبھا انتخاب کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے، حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کچھ مواقع پر الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑے کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے ہیں۔ اس درمیان 23 ممالک کے 75 نمائندے اس لوک سبھا انتخاب کو قریب سے دیکھنے کے لیے ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے آج ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ دنیا بھر کے 23 ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈی (ای ایم بی) سے منسلک 75 نمائندے ہندوستان آئے ہیں۔ یہ لوگ انتخابی نظام کی باریکیوں کو دیکھیں گے اور اس سے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بھوٹان، منگولیا، آسٹریلیا، میڈاغاسکر، فجی، کرگز ریپبلک، روس، مولدووا، تیونیشیا، سیشلز، کمبوڈیا، نیپال، فلپینس، سری لنکا، زمبابوے، بنگلہ دیش، قزاقستان، جارجیا، چلی، ازبکستان، مالدیپ، پاپوا نیو گنی اور نامیبیا جیسے 23 ممالک کے مختلف ای ایم بی اور دیگر اداروں کی نمائندگی کرنے والے 75 نمائندے ہندوستان میں قدم رکھ چکے ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس میں دیگر ممالک سے آئے لوگوں کو ہندوستان کی انتخابی نظام سے متعلق باریکیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے بہترین طریقوں سے متعارف کرایا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستان پہنچے والے بین الاقوامی نمائندے چھ ریاستوں کا دورہ کریں گے جس کے لیے سبھی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن موجودہ لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوران انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرس پروگرام (آئی ای وی پی) منعقد کر کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھ رہا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام 4 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو 5 مئی کو سبھی نمائندوں سے خطاب بھی کریں گے۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق 23 ممالک کے 75 نمائندے چھوٹے چھوٹے گروپ میں خود کو تقسیم کریں گے اور پھر چھ ریاستوں مہاراشٹر، گوا، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے مختلف انتخابی حلقوں میں ووٹنگ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس پروگرام کا اختتام 9 مئی کو ہوگا۔ یعنی تیسرے مرحلے کی ووٹنگ پر بین الاقوامی نمائندوں کی سخت نظر رہنے والی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined