قومی خبریں

اتراکھنڈ کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر عآپ کھڑا کرے گی امیدوار، کیجریوال کا اعلان

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عآپ سربراہ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں بے روزگاری، تعلیم اور صحت سے متعلق بنیادی مسائل ہمارے اہم انتخابی ایشوز ہوں گے۔

 اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ  

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اتراکھنڈ کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گوا اور پنجاب کے بعد اب عآپ کا ارادہ اتراکھنڈ میں پیر جمانے کا ہے اور اسی لیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخاب میں اتراکھنڈ کی سبھی اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ کیجریوال نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے اتراکھنڈ میں ایک سروے کرایا تھا جس سے عوام کی زبردست حمایت ملنے کی امید ظاہر ہوئی ہے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:58 PM IST

عآپ سربراہ اروند کیجریوال نے خبر رساں ادارہ اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے اس سلسلے میں بتایا کہ "پہلے ہم اتراکھنڈ میں الیکشن لڑنے سے متعلق واضح ارادہ نہیں کر پائے تھے، اس لیے ہم نے وہاں ایک سروے کرایا۔ سروے میں 62 فیصد لوگوں نے کہا کہ ہمیں اتراکھنڈ میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔" کیجریوال نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ میں بے روزگاری، تعلیم اور صحت سے متعلق بنیادی مسائل ہمارے اہم انتخابی ایشوز ہوں گے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:58 PM IST

اتراکھنڈ میں عآپ کی موجودگی کے تعلق سے کیجریوال نے بتایا کہ وہاں فی الحال تنظیم کا کوئی بڑا نیٹورک نہیں ہے، لیکن انتخاب عوام کی امید سے لڑے جاتے ہیں، تنظیم سے نہیں۔ عوام کی امیدیں ساتھ ہوں اور لیڈروں کی نیت ٹھیک ہو تو تنظیم بننے میں دیر نہیں لگتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شروعاتی دنوں میں دہلی میں بھی عآپ کے پاس کوئی بڑی تنظیم نہیں تھی، لیکن پارٹی بننے کے دو سال کے اندر ہی عآپ نے ثابت کیا کہ وہ کمزور نہیں ہے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:58 PM IST

کیجریوال کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ کے لوگوں نے دہلی کی ترقی کو نزدیک سے دیکھا ہے۔ دہلی میں رہنے والے اتراکھنڈی یہاں کے اسکولوں کی ترقی، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ہوئی تبدیلی کو بھی دیکھا ہے اور وہ ضرور اتراکھنڈ میں بھی عآپ کو حمایت کریں گے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Aug 2020, 7:58 PM IST