قومی خبریں

’10 لاکھ روپے پروٹیکشن منی دو ورنہ پورے کنبہ کو مار ڈالیں گے‘، عآپ رکن اسمبلی کو ملی دھمکی

عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن اسمبلی سنجیو جھا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں گینگسٹر نیرج بوانا کے نام پر جانے سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے، انھوں نے کہا کہ ان سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن اسمبلی سنجیو جھا نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں گینگسٹر نیرج بوانا کے نام پر جانے سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان سے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق عآپ رکن اسمبلی کی شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 387 اور آئی ٹی ایکٹ کی 66 سی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے اسپیشل سیل میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

سنجیو جھا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ’’20 جون کی شب تقریباً 11.49 بجے میرے پاس فون آیا۔ فون کرنے والے نے کہا کہ وہ بوانا کا بھائی وکی کوبرا ہے۔ میں نے اسے نظر انداز کر دیا اور کال کاٹ دیا۔ اس کے بعد اس نے مجھے وائس ریکارڈ بھیجی جس میں اس نے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اس نے مجھے دھمکی بھی دی کہ اگر اس کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ میرے کنبہ کو مار ڈالے گا۔‘‘

Published: undefined

براڑی کے عآپ رکن اسمبلی نے پولیس کو مطلع کیا کہ فون کرنے والے نے 35 وائس ریکارڈنگ، 15 ایس ایم ایس اور 15 کال کر کے اسے دھمکی دی ہے۔ فی الحال ایک اسپیشل ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ فون کرنے والے کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ہی اسے پکڑ لیا جائے گا۔ اس معاملے میں آگے کی جانچ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined