قومی خبریں

اجیت پوار کے طیارے کا جہاں ہوا تھا حادثہ، اسی علاقے میں پھر تربیتی طیارہ گر کر تباہ

حادثے میں شروعاتی طور پر تکنیکی خرابی کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن افسران کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریب</p></div>

فوٹو ویڈیو گریب

 
Admin

مہاراشٹر کے بارامتی میں ایک بار پھر تربیتی طیارہ کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بدھ (13 مئی) کو ریڈ برڈ کمپنی کا 2 سیٹر ٹریننگ ایئر کرافٹ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ حادثہ گوجو بابی گاؤں کی حد میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں موجود تربیتی پائلٹ محفوظ بتایا جارہا ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر مدد کی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ طیارہ گرنے سے علاقے میں کسی بڑے جانی یا مالی کی خبر سامنے نہیں آئی ہے حالانکہ حادثے کے بعد طیارہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

فی الحال یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ طیارہ کس وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ شروعاتی طور پر تکنیکی خرابی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے لیکن افسران کا کہنا ہے کہ جانچ پوری ہونے کے بعد اصل وجہ سامنے آسکے گی۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے جانچ شروع کردی ہے اور طیارے سے متعلق دستاویزات کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

Published: undefined

طیارہ گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جائے وقوع کی طرف دوڑ پڑے۔ کئی لوگوں نے حادثے کے مناظر کو اپنے موبائل میں بھی قید کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیارہ کافی نیچے پرواز کررہا تھا اور اچانک پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ گوجو بابی گاؤں کا نام اس سے پہلے بھی طیارہ حادثے کی وجہ سے سرخیوں میں رہا تھا۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے متعلق طیارہ حادثہ بھی اسی علاقے میں ہوا تھا۔ اجیت پوار کی 28 جنوری کو بارامتی ہوائی اڈے کے قریب ہوئے طیارہ حادثے میں جان چلی گئی تھی۔ طیارہ ممبئی سے بارامتی جا رہا تھا اور اس میں اجیت پوار اور 4 دیگر افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں سبھی کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

اس طرح کے واقعات کے مسلسل منظر عام پر آنے سے اب تربیتی طیاروں کے حفاظتتی انتظامات اور تکنیکی جانچ کے حوالے سے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ طیارے کے بلیک باکس اور تکنیکی ریکارڈ کی بھی جانچ کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined