قومی خبریں

جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئی سی یو میں بھیانک آتشزدگی، 6 مریضوں کی دردناک موت

اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دھواں نکلنے کے بعد عملے کو اطلاع دی گئی لیکن کسی نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جب  دھواں بڑھنے لگا تو میڈیکل اسٹاف بھاگ نکلا اور کسی نے مدد بھی نہ کی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

 جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور کے سب سے بڑے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 6 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایس ایم ایس اسپتال ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر انوراگ ڈھاکڑ نے بتایا کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی اور تیزی سے پھیل گئی۔

Published: undefined

سینٹر کے انچارج نے وضاحت کی کہ آئی سی یو میں داخل زیادہ تر مریض نازک حالت میں ہوتے ہیں اورکوما میں ہوتے ہیں۔ ان کا سروائیول ریفلیکس بھی کمزور ہو تا ہے انہیں مسلسل سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔ آگ کی وجہ سے وہاں زہریلی گیسیں خارج ہو رہی تھیں اور ہمیں انہیں سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ  کرنا پڑا۔ ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔

Published: undefined

آتشزدگی کے بعد تشویشناک مریضوں کو نچلی منزل پر واقع آئی سی یو میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ اس دوران 6 مریضوں نے دم توڑ دیا۔ اطلاع کے مطابق حادثے میں جان گنوانے والوں میں  پنٹو (سیکر)، لودیپ (جے پور)، شری ناتھ (بھرت پور)، رکمنی (بھرت پور)، کھرما (بھرت پور) اور  بہادر (جے پور) شامل ہیں۔

Published: undefined

ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تھی حالانکہ بعد میں شارٹ سرکٹ کا انکشاف ہوا۔ فائر بریگیڈ کی تقریباً 12 گاڑیوں کی مدد سے دو گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

Published: undefined

ہولناک حادثے کے بعد راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا سمیت کئی وزراء اور ممبران اسمبلی ایس ایم ایس اسپتال پہنچے۔ آگ لگنے سے پورے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دھواں نکلنے کے بعد عملے کو اطلاع دی گئی لیکن کسی نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا اورجب  دھواں بڑھنے لگا تو میڈیکل اسٹاف بھاگ نکلا اور کسی نے مدد بھی نہ کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined