قومی خبریں

مہاراشٹر کے ناسک میں انتہائی خوفناک حادثہ، بس میں آگ لگنے سے ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک، 38 جھلسے

ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امول تانبے نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بس کے سلیپر کوچ کے مسافر تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ہفتہ کے روز صبح کی اولین ساعتوں میں مسافروں سے بھری لگژری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں 38 دیگر مسافر جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ حادثہ اورنگ آباد روڈ پر ناسک کے ناندور ناکا مرچی ہوٹل کے قریب صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ٹرک سے زوردار ٹکر ہونے کی وجہ سے بس میں آگ لگی۔ بس یاوتمال سے ممبئی جا رہی تھی، جبکہ ٹرک ناسک سے پونے جا رہا تھا۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کر دیا۔ حادثے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بس آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی ہے اور دھو دھو کر چل رہی ہے۔

Published: undefined

ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امول تانبے نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بس کے سلیپر کوچ کے مسافر تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.15 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو بلایا۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا، حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لئے 50000 روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر دادا بھوسے نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچ برداشت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined