ویڈیو گریب
پنچکولہ: پنجور ٹپرا بائی پاس پر اتوار کی صبح قریب 5 بجے ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوا۔ اس میں 4 نوجوانوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار پوری طرح سے تباہ ہو گئی اور دو لاش تو کار کے اندر بُری طرح پھنس گئی۔
حادثے میں جان گنوانے والے نوجوانوں کی شناخت ادھین بنسل، ادیپ، چراغ ملک اور ویبھو یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی نوجوان کار سے ہماچل کی طرف سے آ رہے تھے اور اپنی منزل مقصود کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے بعد سڑک پر دل دہلا دینے والا منظر تھا۔ کار کے پرخچے اڑ گئے تھے اور دو لاشوں کو باہر نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس موقع پر پہنچی اور لوگوں کی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
پولیس نے چاروں مہلوکین کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سیکٹر-6 سول اسپتال کی مورچری میں بھیج دیا۔ واقعہ کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں تیز رفتار گاڑی چلانا حادثے کی وجہ مانی جا رہی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ حادثے کی صحیح وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مہلوکین کے کنبہ میں کہرام مچ گیا اور عزیزوں کا رو رو کر بُرا حال ہے۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف ہفتہ کی دیر رات شری ماتا ویشنو دیوی کے آدھار شیور کٹڑا سے جموں آ رہی ایک بس تاریکی میں مانڈا، رام کے موڑوں میں قریب 30 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں بس ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ بس پر سوار 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ کئی زخمیوں کو سنگین چوٹ آئی ہے جبکہ دیگر کی حالت مستحکم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined