قومی خبریں

افغانستان سے 168 مسافروں کو لے کر ہندوستان پہنچا خصوصی طیارہ، 24 افغان سکھ اور سینیٹر ’انارکلی‘ بھی شامل

افغانستان کے دار الحکومت کابل پر طالبان کے قبضہ کے بعد ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جا رہا ہے، کئی غیر ملکی بھی عدم تحفظ کے ماحول کے پیش نظر ہندوستان آئے ہیں

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: کابل ایئرپورٹ میں پھنسے 168 مسافروں کو لے کر سی-17 گلوب ماسٹر نامی جہاز ہندوستان پہنچ چکا ہے۔ یہ جہاز صبح تقریباً 10 بجے غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچا۔ اس مسافروں میں 24 افغان سکھ بھی شامل ہیں۔ جبکہ دو افغان سینیٹر بھی جہاز کے ذریعے ہندوستان آ گئے ہیں۔

Published: undefined

جہاز کے ذریعے ہندوستان پہنچنے والے سینٹروں میں سے ایک کا نام انارکلی ہے اور وہ طالبان کے خلاف بیان دیتی رہتی تھیں۔ افغانستان کے دار الحکومت کابل پر طالبان کے قبضہ کے بعد ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لایا جا رہا ہے، کئی غیر ملکی بھی عدم تحفظ کے ماحول کے پیش نظر ہندوستان آئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے پہلے دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر کابل سے 3 پروازیں پہنچیں۔ یہ پروازیں دوحہ، تاجکستان سے ہوتے ہوئے ہندوستان پہنچیں۔ ایک فلائٹ وستارا کی، دوسری ایئر انڈیا کی اور تیسری انڈیگو کی ہے۔ تمام پروازیں صبح 4.30 سے 6 بجے کے درمیان ہندوستان پہنچیں۔ انڈیگو اور ایئر انڈیا کی پروازوں کے ذریعے 250 افراد ہندوستان پہنچے ہیں۔

Published: undefined

کابل ایئرپورٹ پر جس طرح کے حالات ہیں ان میں ہندوستانی شہریوں اور ہندوستان آنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو نکالنا مشکل کام ہے۔ وہیں، وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کابل سے نکالے گئئے ہندوستانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے ایک ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کابل سے نکالے گئے لوگ ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نکالنے کا عمل آگے بھی جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined