قومی خبریں

دہلی: کورونا کے معاملوں میں معمولی اضافہ، وزیر اعلی کریں گے میٹنگ

دہلی میں کورونا وبا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو کورونا کی شرح 0.06 فیصد تھی جبکہ پیر کو یہ بڑھ کر 0.08 فیصد ہو گئی ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی 

دہلی میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے جبکہ یہ اضافہ بہت معمولی ہے۔ پیر کو دہلی میں کورونا کے 34 معاملہ رپورٹ ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے ایک کی موت بھی ہو گئی ہے۔ اس رجحان اور نئے ویرینٹ کو لے کر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج افسران سے اس تعلق سے ایک میٹنگ کرنے جا رہے ہیں ۔ واضح رہے دہلی میں ابھی کورونا کے کل 285 ایکٹو معاملہ ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی آج کی میٹنگ میں تیسری لہر اور نئے ویرینٹ کے تعلق سے دہلی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور اس پر غور کریں گے کہ کیا کچھ اور کیا جا سکتا ہے ۔ واضح رہے اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومائیکرون کے معاملہ سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے خوف ہے۔

Published: undefined

دہلی میں وبا سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو کورونا کی شرح 0.06 فیصد تھی جبکہ پیر کو یہ بڑھ کر 0.08 فیصد ہو گئی ہے۔ واضح رہے کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضو ں کی تعداد 36 رہی۔ دہلی حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں اب تک 14 لاکھ 40 ہزار 900 کورونا کے معاملہ آ چکے ہیں، جبکہ ان میں سے 14 لاکھ 15 ہزار 517 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں یعنی 25ہزار لوگ اس وبا کی وجہ سے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined