علامتی تصویر
تلنگانہ میں ہفتہ کے روز ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہو جانے سے تقریباً 3 درجن مزدوروں کی جان مشکل میں پھنس گئی ہے۔ شری شیلم باندھ کے پیچھے واقع ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہونے کی خبر ہے۔ یہ نگرکرنول ضلع میں سری شیلم لیفٹ بینک نہر (ایس ایل بی سی) کے زیر تعمیر حصہ پر واقع ہے۔ کمپنی نے جانچ کے لیے ایک ٹیم کو اندر بھیجا ہے۔
Published: undefined
اس حادثہ کی خبر ملنے پر وزیر اعلیٰ ریونت سنگھ ریڈی نے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے افسران کو ہیلی کاپٹر سے جائے حادثہ پر فوراً پہنچنے کی ہدایت بھی دی ہے تاکہ ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ ایک آفیشیل بیان کے مطابق ٹنل کے 14 کلومیٹر اندر بائیں طرف واقع چھت 3 میٹر تک منہدم ہو گئی ہے۔
Published: undefined
حادثہ کے تعلق سے وزیر اعلیٰ دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ٹنل منہدم ہونے اور کئی لوگون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے فوراً افسران کو مستعد کیا۔ انھوں نے ضلع کلکٹر، ایس پی، فائر بریگیڈ محکمہ، ہائیڈرا اور آبپاشی محکمہ کے افسران کو فوراً موقع پر پہنچنے اور راحتی قدم اٹھانے کا حکم دیا۔‘‘ حادثہ کے بعد راحت رسانی کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ٹنل میں پھنسے مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے بچاؤ ٹیم نے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
Published: undefined
حادثہ کی جانچ اور مزدوروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سبھی ضروری اقدام کیے جا رہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے ذریعہ اس افسوسناک حادثہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوششیں ہو رہی ہیں۔ مقامی افسران اور راحت رسانی میں مصروف اہلکاروں کی بھرپور کوشش ہے کہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو جلد از جلد باہر نکالا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined