ویڈیو گریب ’ایکس‘
قومی راجدھانی دہلی کے دوارکا سیکٹر13 میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں پیر کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے بعد وہاں موجود لوگوں میں دہشت پھیل گئی اور جان بچانے کے لیے کچھ لوگ گھبرا کر ساتویں منزل سے نیچے کود پڑے۔ انہیں سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
فائر بریگیڈ کے اہلکار فی الحال آگ پر قابو پانے میں لگے ہوئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی دھوئیں کا غبار بھی نظر آ رہا ہے۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موجود ہیں۔ دو سے تین لوگوں کے عمارت میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
ایک افسر نے بتایا کہ آگ دوارکا سیکٹر 13 کے شبد اپارٹمنٹ نامی ایک رہائشی عمارت میں لگی۔ اگر کوئی پھنسا ہوا ہے تو اسے بچانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے اسکائی لفٹ تعینات کی ہے۔ گراؤنڈ سے لی گئی تصویر میں ایک گھر میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس کی کھڑکیوں سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔ ایک دیگر ویڈیو میں دھوئیں کا غباراٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے کا بتایا جاتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایک دن قبل شمال مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن علاقے میں ایک مکان میں ای-رکشہ چارجنگ مرکز پر آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شمشان والی گلی میں ایک مکان کے زمینی سطح پر آگ لگی تھی، جہاں ای-رکشہ کو چارج کیا جا رہا تھا۔ اندیشہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جائے وقوع پر موجود دو لوگ مردہ پائے گئے۔ ان کی شناخت ششی (25) اور ببلو (55) کے طور پر ہوئی ہے۔ ششی اسی مکان مٰں رہتا تھا جبکہ ببلو بے گھر تھا اور واقعہ کے دوران وہاں موجود تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined