قومی خبریں

اسپوتنک وی ٹیکوں کی ایک بڑی کھیپ حیدرآباد پہنچی

حیدرآباد ایرپورٹ پر 90 منٹ سے کم وقت میں ان ٹیکوں کو حاصل اور روانہ کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسپوتنک وی ٹیکوں کو خصوصی طور پر منفی 20 سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

حیدرآباد: جی ایم آرحیدرآباد ایرکارگو (جی ایچ اے سی) نے آج اسپوتنک وی ٹیکوں کی ایک بڑی کھیپ کو حاصل کیا۔ یہ ٹیکوں کی کھیپ روس سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہاں آج صبح کی اولین ساعتوں میں 3.43 بجے پہنچی۔ آج کے 56.6 ٹن ٹیکے اب تک ہندوستان کو حاصل ہونے والے سب سے زیادہ ٹیکوں میں شامل ہے۔ حیدرآباد ایرپورٹ پر 90 منٹ سے کم وقت میں ان ٹیکوں کو حاصل اور روانہ کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔ اسپوتنک وی ٹیکوں کو خصوصی طور پر منفی 20 سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھا گیا۔ جی ایچ اے سی، سپلائی کی ٹیم کے ماہرین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

محکمہ کسٹم کے عہدیدار اور دیگر فریقین ان ٹیکوں کی کھیپ کو آسانی کے ساتھ ایرکارگو ٹرمنل سے حاصل کرنے کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔ اس درآمد کردہ ٹیکوں کی سب سے بڑی کھیپ کو آسانی سے حاصل کرنے کے ساتھ ہی جی ایچ اے سی، ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ ٹیکوں کو درآمد کرنے کے مقام پر قائم ہے۔ دواوں کی سب سے بڑی کمپنیوں کا مرکز حیدرآباد میں ہے اور توقع ہے کہ اس کے ذریعہ آئندہ چند برسوں میں کووڈ کے مختلف ٹیکوں کے تقریباً 3.5 بلین ڈوز درآمد کیے جائیں گے یا ان ٹیکوں کی پیداوار کی جائے گی۔

Published: undefined

جی ایچ اے سی ٹیکوں کی کھیپ میں اضافہ کے لئے تمام محاذوں کی تیاری کر رہی ہے۔ جی ایچ اے سی میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم عناصر کی تمام صلاحیتوں کے ساتھ توسیع عمل میں لائی گئی ہے۔ دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جی ایچ اے سی فارما زون کی گنجائش میں توسیع کر رہی ہے جو ہندوستان کا فارما کارگو درآمد کرنے والا ٹرمنل ہے اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے انوکھے”کول ڈولی“ کو متعارف کیا گیا ہے تاکہ ٹرمنل سے طیارہ تک کھیپ کو محفوظ طریقہ سے منتقل کیا جاسکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined