دہلی میں شراب کی ’ہوم ڈلیوری‘ کو کیجریوال حکومت کی منظوری!

دہلی حکومت نے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے شراب کی ہوم ڈلیوری کرنے کی اجازت فراہم کر دی ہے، اس سے قبل چھتیس گڑھ حکومت نے شراب کی ہوم ڈلیوری شروع کی تھی

شراب، تصویر آئی اے این ایس
شراب، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کیجریوال حکومت نے قومی راجدھانی دہلی میں شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کر دی ہے۔ منظوری کے بعد موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے شراب کی فراہمی کی جا سکے گی۔ اس سے پہلے چھتیس گڑھ حکومت نے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کو منظوری فراہم کی تھی۔ حکومت نے شراب کی ہوم ڈلیوری کے حق میں دلیل دی ہے کہ اس فیصلے سے کورونا کے دور میں شراب کی دکانوں پر ہجوم اکٹھا نہیں ہوگا۔

دہلی آب کاری ترمیمی ضابطہ 2021 کے مطابق، ایل 13 لائسنس برداروں کو لوگوں کے گھروں تک شراب فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’لائسنس بردار صرف اور صرف موبائل ایپ یا آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے آرڈر حاصل ہونے کے بعد ہی گھروں میں شراب کی ڈلیوری کرے گی اور کسی بھی ہاسٹل، دفتر یا ادارے میں شراب فراہم نہیں کی جائے گی۔‘‘


حالانکہ اس سے پہلے بھی شراب کی ہوم ڈلیوری کی اجازت تھی لیکن ای میل یا فیکس کے ذریعے آرڈر ملنے کے بعد ہی لائسنس بردار شراب کی فراہمی کر سکتے تھے۔ اب موبائل ایپ یا آن لائن پورٹل سے آرڈر کرنے پر شراب کی ہوم ڈلیوری ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام شراب کی دکانوں کو فوری طور پر ڈلیوری کرنے کے لئے مجاز کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔